غزہ میں صیہونی بربریت جاری، مزید 85 افراد شہید
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
وزارت صحت نے اپنی روزانہ کی شماریاتی رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امداد کے منتظر مزید 17 افراد شہید اور 53 زخمی ہوئے۔ یوں روزی روٹی کی تلاش میں شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 805 ہو گئی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 5252 سے تجاوز کر چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں آج صیہونی بربریت میں 85 افراد شہید ہو گئے ہیں جن میں 30 افراد ایسے تھے جو امداد کے منتظر تھے اور وہ صیہونی فوج کی بربریت کا نشانہ بن گئے۔ المیادین کی رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے نسل کشی کی جنگ کے دوران غزہ کی پٹی میں صبح سے اب تک 85 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔ قابض فوج کی نسل کشی کی جنگ بدستور جاری ہے۔ غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 شہداء (جن میں سے 9 کو ملبے سے نکالا گیا) اور 208 زخمی اسپتالوں میں پہنچائے گئے ہیں۔ وزارت نے اپنی روزانہ کی شماریاتی رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امداد کے منتظر مزید 17 افراد شہید اور 53 زخمی ہوئے۔ یوں روزی روٹی کی تلاش میں شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 805 ہو گئی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 5252 سے تجاوز کر چکی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: افراد شہید کے دوران
پڑھیں:
بلوچستان: کیچ میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان شہید
بلوچستان کیچ کے علاقے شیر بندی میں آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکے سے 5 بہادر سپوت جامِ شہادت نوش کرگئے۔
پاک فوج کا شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہند کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
پاک فوج کے شہداء میں کیپٹن وقار احمد، نائیک عصمت اللّٰہ، لانس نائیک جنید احمد، لانس نائیک خان محمد اور سپاہی محمد ظہور بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔