Daily Sub News:
2025-11-03@00:28:48 GMT

چین کے عالمی ثقافتی ورثہ مقامات کی تعداد 60 تک پہنچ گئی

اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT

چین کے عالمی ثقافتی ورثہ مقامات کی تعداد 60 تک پہنچ گئی

چین کے عالمی ثقافتی ورثہ مقامات کی تعداد 60 تک پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز


بیجنگ :پیرس، فرانس میں ہونے والے یونیسکو کے 47 ویں عالمی ثقافتی ورثہ کے اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے چین کی جانب سے نامزد کردہ “شی شیا شاہی مقبرے” کو عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

اس کے ساتھ ہی، چین کے عالمی ثقافتی ورثہ مقامات کی تعداد 60 تک پہنچ گئی۔”شی شیا شاہی مقبرے” چین کے شمال مغربی علاقے نینگ شیا ہوئی خود اختیار علاقے کے شہر  ینچوان شہر میں واقع 11ویں سے 13ویں صدی کے درمیان تانگ شیانگ قومیت کی  قائم کردہ شی شیا بادشاہت (1038–1227) کے شاہی مقبروں کے آثار کا مجموعہ ہے۔

یہ شی شیا شاہی دور  کے اب تک محفوظ شدہ سب سے بڑا، اعلیٰ ترین درجے کا اور جامع ترین آثار قدیمہ کا مقام ہے جو شاہراہ ریشم پر  شی شیا بادشاہت کی ایک اہم کڑی اور مرکزی حیثیت کا ثبوت فراہم کرتا ہے۔ان تاریخی آثار کا حقیقی اور مکمل طور پر محفوظ رہنا چینی تہذیب کی کثیرالثقافتی یکجہتی اور ایک متحد کثیرالقومی ریاست کے تشکیل پانے کے عمل کی اہم گواہی فراہم کرتا ہے۔ عالمی تہذیب کی تاریخ میں اس کا ایک اہم مقام ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین اور آسیان ممالک کی مشترکہ کوششوں سےبحیرہ جنوبی چین کی صورتحال مستحکم ہے، چینی وزیرخارجہ چین اور آسیان ممالک کی مشترکہ کوششوں سےبحیرہ جنوبی چین کی صورتحال مستحکم ہے، چینی وزیرخارجہ پندرہویں مشرقی ایشیائی سمٹ کے وزرائے خارجہ اجلاس کا کوالالمپور میں انعقاد ناؤرو کے صدر چین کےساتھ تعلقات  کے حوالے سے پرامید   سرکاری اداروں کے مجموعی نقصانات 59کھرب روپے سے تجاوز کرگئے احبابِ فکر و عمل تنظیم کی شجر کاری مہم – سرسبز پاکستان کی جانب ایک مثبت قدم چین-پاکستان زرعی تعاون دو طرفہ ترقی اور مشترکہ فوائد کو فروغ دے رہا ہے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: عالمی ثقافتی ورثہ چین کے

پڑھیں:

راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی کے وار کا سلسلہ جاری 

راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 19 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق ابتک راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے 28 مریض زیرِ علاج ہیں۔

تاہم راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ سال 2025 میں اب تک 20 ہزار 798 افراد کا ڈینگی ٹیسٹ کیا گیا ہے جس میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 1561 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

جنوری سے اب تک 61 لاکھ 96 ہزار 497 گھروں کی چیکنگ کی گئی جس میں دو لاکھ 936 گھروں میں لاروا کی موجودگی پائی گئی۔ 17 لاکھ 81 ہزار 469 مقامات کو چیک جس میں 27 ہزار 858 مقامات پر لاروا برآمد ہوا۔ 

رواں سیزن 2 لاکھ 28 ہزار 794 لاروا تلف کیا گیا، ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر   4736 ایف آئی آرز درج، 1909 مقامات سیل اور 3664 چالان جاری کیے گئے۔ 

ڈینگی ایس او پیز کے خلاف ورزیوں پر 1 کروڑ 13 لاکھ 44 ہزار 7 روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • مختلف شہروں میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • چینی عوام کی پہنچ سے دور، مختلف شہروں میں قیمت 220 روپے کلو تک پہنچ گئی
  • ملک میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • راولپنڈی میں موسم کی تبدیلی کے باوجود ڈینگی کے کیسز میں اضافہ
  • راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی کے وار کا سلسلہ جاری
  • راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی کے وار کا سلسلہ جاری 
  • چینی صدر کا مصنوعی ذہانت کی نگرانی کا عالمی ادارہ قائم کرنے پر زور
  • ریاض سیزن میں بین الاقوامی ہم آہنگی کا رنگ، سویدی پارک میں مختلف ممالک کے ثقافتی ویک کا آغاز
  • کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 کا رنگا رنگ آغاز
  • ای چالان: کراچی میں کن مقامات پر کیمرے  نگرانی کررہے ہیں؟