وزیر مملکت حذیفہ رحمان نے بیجنگ میں منعقدہ عالمی کانفرنس میں ”پاک چین ثقافتی کوریڈور“کی تجویز دے دی
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے ثقافت حذیفہ رحمان نے کہا ہے کہ انہوں نے بیجنگ میں منعقدہ عالمی سیولائزیشن کانفرنس 2025 میں پاک چین اقتصادی راہداری کے تسلسل میں ”پاک چین ثقافتی کوریڈور“کی تجویز دی ہے۔
ڈیلی پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ثقافت حذیفہ رحمان نے کہا کہ بیجنگ میں منعقدہ عالمی سیولائزیشن کانفرنس 2025 میں پاکستان کی نمائندگی اور خطاب کا موقع ملا،یہ پہلا عالمی فورم تھا جہاں دنیا بھر کے وزرائے ثقافت، سابق صدور، وزرائے اعظم اور 140 ممالک کے مندوبین شریک ہوئے،کانفرنس کا مقصد عالمی تہذیبوں، ثقافتوں اور قومی ورثے کے باہمی احترام کو فروغ دینا تھا۔
پاکستانی طلباء ہائی نان میں بین الثقافتی تبادلے کے فروغ اور طبی خدمات کی فراہمی میں سرگرم
وزیر مملکت برائے ثقافت حذیفہ رحمان نے کہا کہ عالمی رہنماؤں کی موجودگی میں پاکستان کا تہذیبی و ثقافتی مقدمہ پیش کیا،وادی سندھ، گندھارا، صوفی روایت اور سیاحتی امکانات پر گفتگو کی جبکہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تسلسل میں ”پاک چین ثقافتی کوریڈور“کی تجویز دی،جسے چینی قیادت نے مثبت اور باعمل دلچسپی کے ساتھ سراہا۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی وزیراعظم پاکستان کی وژنری قیادت اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کی مستقل پالیسی کا نتیجہ ہے،پاکستان کی نرم سفارت کاری اور ثقافتی اثر پذیری کے لیے یہ ایک اہم سنگِ میل ہے۔
اپنی ہی محنت کے پیسےفقیروں کی طرح مانگنےپڑتےہیں،سینئر اداکار محمد احمد
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: حذیفہ رحمان وزیر مملکت پاک چین نے کہا
پڑھیں:
چیئرمین سینٹ کی امارات کی وفاقی نیشنل کونسل کے سپیکر سے ملاقات
اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان اور امارات کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور اعتماد پر مبنی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور امارات کے شہریوں کو پاکستان کے تاریخی و ثقافتی مقامات کے دورے کی دعوت دی تاکہ ثقافتی ہم آہنگی اور باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ آذربائیجان کے آئین کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس میں یوسف رضا گیلانی نے متحدہ وفاقی نیشنل کونسل کے سپیکر صقر غباش سے اہم ملاقات کی۔ اس دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور اعتماد پر مبنی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔