میرپورخاص،آبادی کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورخاص(نمائندہ جسارت) آبادی کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر محمد اسماعیل منگریو نے کہا کہ صوبائی وزیر محکمہ صحت و بہبود آبادی عذرا پیچوہو اور سیکرٹری بہبود آبادی حفیظ اللہ عباسی کی ہدایات پر عالمی یوم آبادی کے موقع پر خاندانی منصوبہ بندی کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے کیونکہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی پوری دنیا کے لئے ایک چیلنج بن چکی ہے اس لئے بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے ہمیں جامع منصوبہ بندی کرنی چاہئے اگر اس وقت ہم نے اپنی سوچ اور سمجھ کے ساتھ خاندانی منصوبہ بندی نہ کی توملکی وسائل میں کمی کے ساتھ ساتھ معاشی مسائل بھی جنم لیں گے جس کی وجہ سے ہماری آنے والی نسلوں کو بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا اس لئے ہر فرد کو خاندانی منصوبہ بندی کے پروگراموں سے آگاہ ہونا چاہیے اور ان پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ بہبود آبادی اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے سندھ کے کونے کونے میں بڑھتی ہوئی آبادی، صحت کے بنیادی فوائد اور خاندانی منصوبہ بندی کے فوائد اور امت پر کام کر رہا ہے اس بار نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے دیہاتوں اور شہروں میں بچوں خصوصاً لڑکیوں کو تعلیم دلانے کے لئے مزید کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ لڑکیاں پڑھی لکھی اور قابل مائیں بن کر اپنے اور اپنے خاندان کے بارے میں اچھے فیصلے کرنے کی صلاحیت پیدا کر سکیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امجد اعظم نے کہا کہ آگاہی سیمینار کا مقصد شہری اور دیہی خواتین کو طبی سہولیات کے ساتھ خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لئے
پڑھیں:
میرپورخاص: گیس دھماکے کا ایک زخمی چل بسا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورخاص(نمائندہ جسارت) کمرے میں گیس کے اخراج سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں چھ زخمیوں میں ایک زخمی حیدرآباد کے اسپتال میں دم توڑ گیا، جبکہ پانچ زخمی تاحال زیر علاج ہیں تفصیلات کے مطابق پانچ روز قبل میرپورخاص کے علاقے مہاجر کالونی کے ایک مکان کے کمرے میں سوئی گیس کے اخراج کے نتیجے میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت چھ افراد جھلس کر زخمی ہو گئے تھے میرپورخاص سول اسپتال میں برن وارڈ نہ ہونے کی وجہ سے حیدرآباد کے اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں ایک زخمی 55 سالہ منظور احمد شیخ جو کہ حیدرآباد کا رہائشی تھا اور اپنی بیٹی سے ملاقات کیلئے میرپورخاص آیا تھا دوران علاج دم توڑ گیا۔