ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
رالپنڈی(نیوز ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے سول سوسائٹی کے نمائندوں سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر ایک پُراثر سوال و جواب کی نشست کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں کشمیری عوام نے پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ اپنے جذبات کا بے ساختہ اظہار کیا۔
نشست کے دوران شرکاء نے یک زبان ہو کر کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا حاضرین نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔ اس موقع پر کشمیری عوام نے پاک فوج کی لازوال قربانیوں اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
اہلِ کشمیر نے پاک فوج سے محبت کے انوکھے انداز میں اظہار کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کو کشمیری ثقافتی لباس بھی تحفے میں پیش کیا، جو ایک علامتی قدم کے طور پر گہری محبت کی عکاسی کرتا ہے۔
تقریب میں شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے لہرا کر پاکستان سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور یہ نعرہ فضا میں گونجتا رہا کشمیر بنے گا پاکستان۔ کشمیریوں نے اس موقع پر واضح پیغام دیا کہ وہ کل بھی پاکستان کے ساتھ تھے، آج بھی ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے شرکاء کے جذبات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کرتی ہے اور ہر محاذ پر ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر کشمیری عوام پاک فوج نے پاک
پڑھیں:
فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
مزید :