Daily Ausaf:
2025-07-12@11:43:59 GMT

آج بروز ہفتہ12جولائی2025ڈالر کی قیمت کتنی ؟ جانئے

اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج پاکستان میں ڈالر کی شرح284 روپے 45 پیسے ہےہے، جسے اسٹیٹ بینک کی شرح کے مطابق 12 جولائی 2025 کو اپ ڈیٹ کیا گیا۔

جسے انٹربینک ریٹ بھی کہا جاتا ہے۔ جبکہ آج پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت پاکستان کی تجارتی کرنسی مارکیٹ میں PKR 287 ہے۔ معیشت میں شامل مختلف عوامل کی وجہ سے پاکستان میں فاریکس کی خرید و فروخت کی شرح روزانہ اتار چڑھاؤ آتی ہے۔

امریکی ڈالر کی بینک ایکسچینج قیمت کرنسی ایکسچینج یا اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں شرح مبادلہ میں ہمیشہ تھوڑی کم ہوتی ہے۔

پاکستان میں BMW گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کی کمی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

کراچی:

اوپن اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان غالب رہا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نئے مالی سال کے لیے معیشت میں 4.2فیصد کی نمو کا ہدف پورا کرنے کی تگ ودو، بڑھتی ہوئی درآمدی سرگرمیوں اور بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی ڈالر کی پرواز جاری رہی جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 287روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔

گزشتہ ماہ جون میں ترسیلات زر 7.9فیصد بڑھ کر 3.4ارب ڈالر کی سطح پر آنے، حکومت اور دبئی اسلامک بینک کے درمیان ایک ارب ڈالر کے سینڈیکیٹڈ قرض معاہدے اور پانڈا بانڈز متعارف کرانے کی سرگرمیوں جیسی مثبت اطلاعات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیئے میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 10پیسے کی کمی سے 284روپے 36پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

تاہم پاکستان کی معیشت گروتھ فیز میں داخل ہونے اور درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 10پیسے کے اضافے سے 284روپے 56پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی زرمبادلہ بڑھتی ہوئی طلب سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر یک دم 50پیسے کے اضافے سے 287روپے 50پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • آج بروز ہفتہ12جولائی سونا کی قیمت میں ا ضافہ یا کمی؟ جانئے
  • انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
  • پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی
  • پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی پرواز جاری
  • انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ
  • امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
  • آج بروز جمعرات 10 جولائی سونا کی فی تولہ قیمت کیا ہوگی؟جانئے
  • روپے کے مقابلے میں‌ڈالرکی قدرمیں‌اضافہ
  • زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر تگڑا