کھاریاں، 16جواریے رنگے ہاتھوں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)تھانہ صدر پولیس نے 16جواریے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرکل ذوالفقار علی بھٹہ کی زیر نگرانی تھانہ پولیس کا جواریوں کیخلاف کریک ڈان جاری ہے۔
(جاری ہے)
تھانہ صدر پولیس کو انٹیلیجنس کی بنیاد پر خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ نواحی علاقے کلیوال میں بدنام زمانہ جواری ابرار شاہ کے ڈیرہ پر کافی تعداد میں لوگ موجود ہیں اور شرط لگا کر جوا کھیلنے میں مصروف ہیں، جس پر ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل ذوالفقار علی بھٹہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسی انسپکٹر مجاہد عباس اور دیگر پولیس افسران و ملازمان پر مشتمل پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے کر بروقت کارروائی کرتے ہوئے بہترین حکمت عملی سے فوری ریڈ کرکی16جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیااور جوا پر لگی ہوئی بھاری رقم 3لاکھ 20ہزار روپے برآمد کرلی۔
گرفتار ملزمان میں نعیم اسلم ،سرفراز،ذیشان شریف،رمضان،ذاکر،عبدالجبار،زین حسن،طارق محمود،امتیاز احمد،محمد یاسر،عبدالستار،محمد فاروق،ابرار حسین،غلام عباس،محمد علی،ناصر محمود شامل ہیں ،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔
ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔