جنوبی وزیرستان حملے میں زخمی ڈی ایس پی دم توڑ گئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ڈی ایس پی زخمین خان دم توڑ گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہید ڈی ایس پی زخمین خان کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں آئی جی ذوالفقار حمید اور سی سی پی او قاسم خان نے شرکت کی۔
آئی جی ذوالفقار حمید کا کہنا ہے دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے پولیس کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔
جنوبی وزیرستان لوئر میں اضرب خوڑ کے قریب پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر حملہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پولیس افسران اور اہلکاروں پر فخر ہے۔
واضح رہے کہ رخمین خان 3 جولائی کو جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ہوئے تھے۔
ڈی ایس پی رخمین خان نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جنوبی وزیرستان ڈی ایس پی
پڑھیں:
شہداد پور: مسلح شخص کے حملے میں ایک دکاندار زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شہدادپور (نمائندہ جسارت) مسلح شخص کے حملے میں دکاندار زخمی۔ حملہ آوار فرار۔ تفصیلات کے مطابق شہداد پور شہر کے مرکزی علاقے مین ہالا چوک پر ایک نامعلوم مسلح شخص نے سینیٹری کی دکان پر دکاندار کا نام معلوم کرنے کے بعد پستول کے فائر کرکے حیدر نامی دکاندار کو زخمی کرکے فرار ہوگیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں دکاندار علی حیدر ولد محمد اسلم مغل کو 5 گولیاں لگیں جسے نہایت تشویش ناک حالت میں سمس ہسپتال شہداد پور منتقل کیا گیا، جہاں سے ڈاکٹروں کے مشورے پر اسے مزید علاج کے لیے حیدرآباد ریفر کر دیا گیا۔ملنے والی معلومات کے مطابق واقعہ ٹارگیٹ کلنگ کو معلوم ہوتا ہے کیونکہ کہ حملہ آوار نے دکان میں آنے کے بعد پہلے حیدر کا معلوم کیا اس کے بعد پستول کے فائر کرکے فرار ہوگیا۔ واقعہ میں کسی قسم کی لوٹ مار کی اطلاع نہی ملی۔واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا جب کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ حملہ آور کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔