پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پانچوں روز امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے کی کمی کے بعد 284 روپے 46 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 56 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج نیا ریکارڈ بن گیا، 100 انڈیکس ایک لاکھ 34 ہزار کی حد عبور کر گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
روپے کے مقابلے میںڈالرکی قدرمیںاضافہ
کراچی(کامرس ڈیسک)زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر تگڑا رہا جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 287روپے کی سطح پر آگئی۔
عالمی سطح پر دیگر اہم کرنسیوں کی نسبت ڈالر مضبوط ہونے، نئے مالی سال میں بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں اور مستقبل میں بڑھتی ہوئی درآمدی ضروریات کو پورا کرنے کی غرض سے متعلقہ ریگولیٹر کی مبینہ طور پر مداخلت کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر تگڑا رہا جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 287روپے کی سطح پر آگئی۔
جون میں ترسیلات زر 7.9فیصد بڑھکر 3.4ارب ڈالر کی سطح پر آنے، حکومت اور دبئی اسلامک بینک کے درمیان 1ارب ڈالر کے سینڈیکیٹڈ قرض معاہدے اور پانڈا بانڈز متعارف کرانے کی سرگرمیوں جیسی مثبت اطلاعات کو مارکیٹ نے نظرانداز رکھا۔
البتہ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 16پیسے کی کمی سے 284روپے 20پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 10پیسے کے اضافے سے 284روپے 46پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 16پیسے کے اضافے سے 287روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
مزیدپڑھیں:ملک بھر کیلئے ماہانہ ایڈ جسٹمنٹ میں بجلی سستی کردی گئی