data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وٹامن سی کی کمی ایک سنجیدہ مگر اکثر نظر انداز کی جانے والی حالت ہے، جو نہ صرف جسمانی صحت کو متاثر کرتی ہے بلکہ ذہنی کیفیت پر بھی اثر ڈالتی ہے۔

اس کی بنیادی وجہ متوازن غذا کا فقدان ہے، خاص طور پر جب غذا میں تازہ پھل اور سبزیاں شامل نہ ہوں۔ تاہم کچھ کم واضح عوامل بھی اس کمی کا باعث بن سکتے ہیں، جیسے تمباکو نوشی، گردوں کی بیماریاں، کچھ مخصوص ادویات، اور زخم کے بعد جسم کی مرمت کی ضرورت۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ انسانی جسم نہ تو خود وٹامن سی بناتا ہے اور نہ ہی اسے ذخیرہ کر سکتا ہے، اسی لیے اس کا روزانہ کی بنیاد پر استعمال ضروری ہے۔ خواتین کو روزانہ 75 ملی گرام اور مردوں کو 90 ملی گرام وٹامن سی کی ضرورت ہوتی ہے، جو قدرتی ذرائع جیسے سنگترہ، بروکلی اور سرخ مرچ سے پوری کی جا سکتی ہے۔

وٹامن سی کی کمی کی ابتدائی علامات میں جسمانی تھکاوٹ، موٹاپا (خاص طور پر پیٹ کی چربی)، جلد کا خشک ہونا، مسوڑھوں سے خون آنا، زخم دیر سے بھرنا اور چڑچڑاپن شامل ہیں۔ طویل مدت تک کمی برقرار رہے تو جسمانی مدافعتی نظام بھی متاثر ہوتا ہے اور کولاجن کی تیاری میں کمی واقع ہو جاتی ہے، جس سے جلد اور دیگر بافتوں کی صحت بگڑنے لگتی ہے۔

تمباکو نوش افراد اور گردے کے مریضوں کو وٹامن سی کی زیادہ مقدار درکار ہوتی ہے کیونکہ ان کے جسم میں فری ریڈیکلز کی مقدار بڑھ جاتی ہے، جس سے لڑنے کے لیے وٹامن سی ضروری ہو جاتا ہے۔ تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وٹامن سی کی مناسب مقدار جسم کو فالتو چربی پگھلانے اور توانائی فراہم کرنے میں مدد دیتی ہے، جبکہ اس کی کمی ذہنی کیفیت کو بھی منفی طور پر متاثر کرتی ہے۔

لہٰذا متوازن غذا کا استعمال اور وٹامن سی سے بھرپور غذاؤں کو روزمرہ معمول کا حصہ بنانا نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی صحت کے لیے بھی بے حد ضروری ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وٹامن سی کی کی کمی

پڑھیں:

کراچی: نوبیاہتا خاتون پر تشدد کیس، ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع

—علامتی تصویر

نوبیاہتا خاتون پر تشدد کے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کردی۔

پولیس نے ملزم کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا اور تفتیشی افسر نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

یہ بھی پڑھیے دلہن سے غیر فطری عمل اور تشدد کے مقدمے میں ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور

تفتیشی افسر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم دورانِ تفتیش بار بار بیانات تبدیل کر رہا ہے، ملزم سے لوہے کا پائپ بھی برآمد کرنا ہے، متاثرہ خاتون اس وقت ٹراما سینٹر میں کوما میں ہیں، متاثرہ خاتون کا عدالت میں 164 کا بیان بھی ریکارڈ کروانا ہے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کر دی۔

واضح رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ بغدادی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: نوبیاہتا خاتون پر تشدد کیس، ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع
  • شہرت کی دھند میں چھپی لاش،’ 9 ماہ تک کسی نے دروازہ تک نہ کھٹکھٹایا‘
  • کیا ملک میں ملاقاتوں کا مسئلہ ہی رہ گیا ہے، افنان اللہ خان
  • فیصل آباد: آن لائن فراڈ نیٹ ورک کے گرفتار ملزمان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ
  • شادی شدہ جوڑے اور جنسی تشدد
  • پاکستان کی ٹیکس پالیسوں کو جارحانہ اور غیرموثرہیں‘ موجودہ حکمت عملی ٹیکس دہندگان اور انتظامیہ پر غیر ضروری بوجھ ڈال سکتی ہے. ایشیائی ترقیاتی بینک
  • ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے بڑی خبر،، وزیراعظم کا تگڑا فیصلہ ،، ڈاکٹر محمد فخر الدین عامر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،، تنزلی کا نوٹیفکشن اور وجوہات سب نیوز پر ۔۔۔۔
  • آنکھوں کا امتحان! تصویر میں چھپی گڑبڑ تلاش کریں
  • وزیراعظم بتائیں ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کہاں گئی؟ حافظ نعیم الرحمان