کراچی: نوبیاہتا خاتون پر تشدد کیس، ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
—علامتی تصویر
نوبیاہتا خاتون پر تشدد کے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کردی۔
پولیس نے ملزم کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا اور تفتیشی افسر نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
یہ بھی پڑھیے دلہن سے غیر فطری عمل اور تشدد کے مقدمے میں ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظورتفتیشی افسر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم دورانِ تفتیش بار بار بیانات تبدیل کر رہا ہے، ملزم سے لوہے کا پائپ بھی برآمد کرنا ہے، متاثرہ خاتون اس وقت ٹراما سینٹر میں کوما میں ہیں، متاثرہ خاتون کا عدالت میں 164 کا بیان بھی ریکارڈ کروانا ہے۔
عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کر دی۔
واضح رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ بغدادی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ملزم کے
پڑھیں:
میرپور خاص میں ملازمت کے بہانے خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی
میرپور خاص میں مبینہ طور پر ملازمت دلانے کے بہانےخاتون سے اجتماعی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
خاتون کے اجتماعی زیادتی کے الزام پر پولیس نے رکن ڈسٹرکٹ کونسل عمر کوٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق 25 سالہ خاتون کی درخواست پر ویمن تھانے نے 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
حکام کے مطابق مقدمے کے مرکزی ملزم عبدالحکیم آریسر کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرے ملزم مکیش کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق مرکزی ملزم کو مقامی عدالت نے 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔