اینکر عائشہ جہانزیب کے متعلق نامناسب گفتگو کرنے کیخلاف کیس کی سماعت میں عدالت نے گرفتار ملزم حسیب سجاد کی ضمانت خارج کردی۔

ضلع کچہری لاہور میں معروف اینکر عائشہ جہانزیب کے متعلق نامناسب گفتگو کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد نعیم وٹو نے مقدمے پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے زین علی قریشی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

عدالت نے گرفتار ملزم حسیب سجاد کی ضمانت خارج کردی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد نعیم وٹو نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم تفتیش میں قصور وار پایا گیا ہے، ملزم کو ضمانت نہیں دی جاسکتی۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم کا مدعیہ سے متعلق نامناسب کمنٹس سے اسکی عزت کو نقصان پہنچا عدالت ملزم کی ضمانت مسترد کرتی ہے جبکہ عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم بھی دیا کہ ملزم کے خلاف چالان جمع کروائے۔

واضح رہے کہ مدعیہ کے مطابق ملزم نے یوٹیوب کے پروگرام میں بطور میزبان نامناسب کمنٹس کا استعمال کیا اور ایف آئی اے لاہور نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ڈکی بھائی کیس میں پیش رفت، عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے

 عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کے جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں ڈکی بھائی کی جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا اور مزید کارروائی ملتوی کردی۔ درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ عمران چدھڑ عدالت میں پیش ہوئے۔ سعد الرحمٰن نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ انہیں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بیرونِ ملک جاتے وقت ایئرپورٹ سے گرفتار کیا، حالانکہ انہیں کسی قسم کا نوٹس یا طلبی موصول نہیں ہوئی تھی۔ درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔ سعد الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ انہیں گرفتاری کے بعد دس روز تک جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کی تحویل میں رکھا گیا۔ عدالت نے تمام فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ہائیکورٹ: جعلی دودھ فروخت کرنیوالے ملزم کی ضمانت مسترد
  • ڈکی بھائی کیس میں پیش رفت، عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے
  • 26 نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
  • اسلام آباد پولیس اہلکار تشدد کیس: ملزم عاقب نعیم 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • زمان پارک کیس میں اہم پیش رفت، عدالت نے گواہوں کو طلب کر لیا
  • آڈیو لیک کیس میں اہم پیشرفت، مقدمہ جسٹس اعظم خان کی عدالت کو منتقل
  • ڈکی بھائی جوا ایپ کیس میں اہم پیشرفت
  • اسلام آباد میں نشے میں مست نوجوان کی بدتمیزی، پولیس پر تشدد کے بعد گرفتار
  • اسلام آباد؛ شراب کے نشے میں دھت نوجوان کی ہلڑ بازی و پولیس اہلکاروں پر تشدد، ملزم گرفتار
  • این سی سی آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور