لاہور؛ مالک مکان کی بیٹی کو نشہ آو چیز پلا کر زیادتی کرنے والا کرایہ دار گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
لاہور:
کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مالک مکان کی بیٹی کو نشہ آو چیز پلا کر زیادتی کرنے والا کرایہ دار کو گرفتار کر لیا۔
گرفتاری موبائل فون لوکیشنز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کی گئی۔
پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کے والد نے محمد پورا کاہنہ میں واقع گھر کا پورشن کرائے پر دے رکھا تھا۔ بچی کی خالہ کی وفات کے باعث میاں بیوی شیخوپورہ گئے ہوئے تھے، کرایہ دار کی بیوی نے ورغلا کر 14 سالہ بچی کو اوپر بلایا اور ملزم نے بچی کو پانی میں نشہ آور چیز پلا کر بے ہوشی کی حالت میں زیادتی کی۔
ملزم کئی روز تک بچی کو بلیک میل کرکے رقم بھی ہتھیاتا رہا۔ والد نے گھر آکر رقم سے متعلق متاثرہ بچی سے دریافت کیا جس پر بچی نے واقعے کے متعلق بتایا۔
ملزم سنی کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
لاہور: رائیونڈ میں افغان مہاجرین کو رہائش دینے والے کیخلاف مقدمہ درج
—فائل فوٹولاہور کے علاقے رائیونڈ میں افغان مہاجرین کو رہائش دینے والے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مالک مکان احمد خان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ملک میں غیر قانونی رہائش پذیر افغان مہاجرین کا پاک افغانستان سرحد بابِ دوستی سے انخلاء جاری ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق مالک مکان نے افغان مہاجرین کا اندرج تھانہ میں نہیں کروایا تھا، مالک مکان احمد خان نے کرایہ داری ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ احمد خان زریاب روڈ کوئٹہ کا رہائشی ہے۔