شہداد پور: مسلح شخص کے حملے میں ایک دکاندار زخمی
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شہدادپور (نمائندہ جسارت) مسلح شخص کے حملے میں دکاندار زخمی۔ حملہ آوار فرار۔ تفصیلات کے مطابق شہداد پور شہر کے مرکزی علاقے مین ہالا چوک پر ایک نامعلوم مسلح شخص نے سینیٹری کی دکان پر دکاندار کا نام معلوم کرنے کے بعد پستول کے فائر کرکے حیدر نامی دکاندار کو زخمی کرکے فرار ہوگیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں دکاندار علی حیدر ولد محمد اسلم مغل کو 5 گولیاں لگیں جسے نہایت تشویش ناک حالت میں سمس ہسپتال شہداد پور منتقل کیا گیا، جہاں سے ڈاکٹروں کے مشورے پر اسے مزید علاج کے لیے حیدرآباد ریفر کر دیا گیا۔ملنے والی معلومات کے مطابق واقعہ ٹارگیٹ کلنگ کو معلوم ہوتا ہے کیونکہ کہ حملہ آوار نے دکان میں آنے کے بعد پہلے حیدر کا معلوم کیا اس کے بعد پستول کے فائر کرکے فرار ہوگیا۔ واقعہ میں کسی قسم کی لوٹ مار کی اطلاع نہی ملی۔واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا جب کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ حملہ آور کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے والے مبینہ ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس اور چھیپا حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں سیکٹر 8، اللہ والا کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت سبیل کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
ادھر بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں کلفٹن، عبداللہ شاہ غازی مزار پل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جس کی شناخت مانی کے نام سے ہوئی۔
اسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دوسرے مبینہ ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت سکندر کے نام سے کی گئی۔
دوسری جانب شرافی گوٹھ پولیس نے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب راڈو بیکری کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک مبینہ ڈاکو اویس کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔
اسی طرح قائدآباد تھانے کی حدود میں لانڈھی شیر پاؤ کالونی، مولیٰ مدد قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اور مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت وارث خان کے نام سے ہوئی۔