میرے اوپر انڈوں سے حملے کا واقعہ اسکرپٹڈ تھا، بدتمیزی کرنے والوں کو چھوڑ دیا گیا، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 17th, September 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ پر انڈوں سے حملہ کرنے کا واقعہ اسکرپٹڈ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ حملہ کرنے والوں کا مقصد واقعے کو پی ٹی آئی کے کارکنان سے جوڑنا تھا، جن دو خواتین نے مجھ پر اںڈا پھینکا انہیں پولیس نے بچایا۔
علیمہ خان نے کہا کہ پولیس نے پہلے دونوں خواتین کو حراست میں لینے کا بتایا لیکن بعد میں انہیں چھوڑ دیا۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ بدتمیزی کرنے کے لیے آپ کے پیچھے 4 بندے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: علیمہ خان پر انڈے پھینکنے والی خواتین حراست میں لیے جانے پر اڈیالہ چوکی منتقل
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ماں بیٹی پر اس طرح کا حملہ ہوگا تو کوئی برداشت نہیں کرے گا۔ ہمارا معاشرہ اور دین اس طرح کے رویے کی اجازت نہیں دیتا، دو سالوں سے ہم جیل آرہے ہیں لیکن کبھی اس طرح کا واقعہ نہیں ہوا تھا۔
علیمہ خان نے دعویٰ کیا کہ چند لوگوں کو ماحول خراب کرنے کے لیے بھیجا جاتا ہے، کل بھی ہمارے ساتھ اسی خاتون نے بدتمیزی کی کوشش کی جس نے انڈا پھینکا تھا، کل کسی نے جیل کے باہر ہمیں پتھر بھی مارے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا کام بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچانا تھا وہ ہم پہنچائیں گے، ہمارے وکلا جی ایچ کیو حملہ کیس کی اے ٹی سی منتقلی کو چیلنج کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: علیمہ خان
پڑھیں:
علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک‘ بینک اکاؤنٹس منجمد,گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251031-08-30
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ عدالتی حکم پر بلاک کردیا گیا جبکہ ان کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کردیے گئے ہیں، قبل ازیں عدالت نے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو تھانہ صادق آباد میں درج ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس کی سماعت کے دوران علیمہ خان کا شناختی کارڈ اورپاسپورٹ بلاک کرنے کی رپورٹ چیئرمین نادرا نے پیش کردی۔ دریں اثنا گورنر اسٹیٹ بینک کی طرف سے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے ملک بھر کے بینکوں کو سرکلر جاری کردیا گیا ہے، جس کے ساتھ ہی تمام بینک علیمہ خان کے اکاؤنٹس منجمد کردیں گے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کے علاوہ بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کے حکم پر عملدرآمد مکمل ہوگیا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے علیمہ خان کے خلاف صادق آباد ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت 3 نومبر تک ملتوی کردی اور پانچوں گواہوں کو طلب کرلیا۔ عدالت نے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے۔ دوران سماعت مقدمے کے گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ نہیں ہو سکے۔ گواہ عدالت میں موجود تھے تاہم علیمہ خان کی عدم پیشی کے باعث کارروائی نہیں ہو سکی جبکہ مقدمہ کے 10 ملزمان میں سے ایک اشتہاری قرار اور 5 کی مستقل حاضری معاف ہے اور 2 غیر حاضر رہے۔ یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے چھٹی مرتبہ علیمہ خان کے وارنٹ جاری کیے گئے تھے، جس میں انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔