Daily Sub News:
2025-09-17@21:32:15 GMT

امریکا کا بڑا اقدام: ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد

اشاعت کی تاریخ: 17th, September 2025 GMT

امریکا کا بڑا اقدام: ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد

امریکا کا بڑا اقدام: ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز

واشنگٹن:(آئی پی ایس) امریکا نے ایران سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کی پریس ریلیز کے مطابق ایران سے جڑے کئی افراد اور کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔ ان میں وہ ادارے اور عناصر بھی شامل ہیں جو ایرانی فوج کو مالی معاونت فراہم کرتے ہیں، جبکہ ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات میں سرگرم کچھ شخصیات بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ان افراد اور کمپنیوں نے ایرانی تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی تقریباً 10 کروڑ ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی منتقل کرنے میں کردار ادا کیا، جو ایران کی حکومت اور فوج کے لیے استعمال ہوئی۔

امریکی حکام کے مطابق اب ان افراد اور کمپنیوں کے ساتھ کوئی امریکی شہری یا کمپنی تجارتی تعلق قائم نہیں کر سکے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصیہونی جنگی جنون ختم نہ ہو سکا، یمن کے ساحلی شہر پر پھر بمباری صیہونی جنگی جنون ختم نہ ہو سکا، یمن کے ساحلی شہر پر پھر بمباری امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں لگا دیں،افراد اور کمپنیوں کی فہرست جاری جس کے ہاتھ میں موبائل ہے اس کے پاس اسرائیل کا ایک ٹکڑا ہے،نیتن یاہو قازقستان نے جبری شادیوں اور دلہنوں کے اغوا پر پابندی عائد کر دی یورپی ملک لکسمبرگ کا بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان تاریخ میں پہلی بار 2600 ارب روپے قرض قبل ازوقت واپس کیا گیا، ترجمان وزارت خزانہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے خلاف کسی پرتشدد اقدام سے گریز کیا جائے، پاکستان سمیت 16 مسلم ممالک کا انتباہ

پاکستان سمیت 16 ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ کے لیے روانہ ہونے والی ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کی سلامتی کے حوالے سے مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔

اس اقدام میں شریک ممالک میں پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش، برازیل، کولمبیا، انڈونیشیا، آئرلینڈ، لیبیا، ملائیشیا، مالدیپ، میکسیکو، عمان، قطر، سلووینیا، جنوبی افریقہ، اسپین اور ترکیہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ہوم میں اسرائیل مخالف احتجاج، غزہ کے لیے عالمی فلوٹیلا روانہ

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ ایک سول سوسائٹی کی مہم ہے جس میں ان ممالک کے شہری شریک ہیں اور اس کا مقصد غزہ کے عوام تک انسانی بنیادوں پر امداد پہنچانا اور وہاں کے سنگین حالات پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانا ہے۔

وزرائے خارجہ نے واضح کیاکہ فلوٹیلا کے مقاصد امن، انسانی امداد کی فراہمی اور بین الاقوامی قوانین خصوصاً انسانی حقوق اور انسانی ہمدردی کے اصولوں کے مطابق ہیں، جو تمام دستخط کنندہ حکومتوں کے مشترکہ مؤقف کی عکاسی کرتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم تمام فریقوں سے اپیل کرتے ہیں کہ فلوٹیلا کے خلاف کسی بھی غیر قانونی یا پرتشدد اقدام سے گریز کیا جائے اور بین الاقوامی قوانین و ضابطوں کا احترام کیا جائے۔

اعلامیے میں یاد دہانی کرائی گئی کہ بین الاقوامی قانون یا انسانی حقوق کی کسی بھی خلاف ورزی، بشمول بین الاقوامی پانیوں میں جہازوں پر حملہ یا شرکا کی غیر قانونی حراست کی صورت میں ذمہ داران کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: تیونس کے پانیوں میں غزہ جانے والے فلوٹیلا پر ایک بار پھر ڈرون حملہ، عملہ محفوظ رہا

واضح رہے کہ 9 ستمبر کو گلوبل صمود فلوٹیلا (جی ایس ایف) کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ان کی مرکزی کشتی کو تیونس کی بندرگاہ میں ڈرون سے نشانہ بنایا گیا، تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews انتباہ پرتشدد اقدام غزہ محاصرہ گلوبل صمود فلوٹیلا وزرائے خارجہ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • امریکا کی  ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں ، افراد اور کمپنیوں کی فہرست جاری
  • عمرہ زائرین کو جعلسازی سے بچانے کیلئے اہم اقدام 
  • امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں لگا دیں،افراد اور کمپنیوں کی فہرست جاری
  • امریکا نے ایران کے مالیاتی نیٹ ورک پر نئی پابندیاں عائد کردیں 
  • ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے خلاف کسی پرتشدد اقدام سے گریز کیا جائے، پاکستان سمیت 16 مسلم ممالک کا انتباہ
  • امریکہ: پاکستانی حکام پر پابندیاں عائد کرنے کا بل متعارف
  • روس پر پابندیاں لگانے کیلیے تیار ہیں، امریکا کے قطر کیساتھ خاص تعلقات ‘ اسرائیل کو محتاط رہنا ہوگا‘ ٹرمپ
  • فلسطینیوں کی نسل کشی میں کردار ادا کرنیوالی بین الاقوامی کمپنیاں (2)
  • امریکا اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر ویزے کیوں روک رہا ہے؟