کورنگی میں شوہرنے بھائی کیساتھ ملکر بیوی کوتیزاب پلاکرقتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد کے صنعتی علاقے کورنگی میں ایک اندوہناک واقعہ نے سنجیدہ سوالات کو جنم دے دیا ہے، جہاں دو کمسن بچیوں کی ماں، 28 سالہ نور عائشہ کو مبینہ طور پر شوہر ایوب اور دیور رفیق نے تیزاب پلا کر قتل کر دیا۔متوفیہ کو جمعرات کی شام تشویش ناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں دوران علاج وہ شدید انفیکشن اور اندرونی جلاؤ کے باعث دم توڑ گئی۔نور عائشہ کے والد محمد حنیف کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کی شادی7 سال قبل ایوب سے ہوئی تھی اور ان کے گھر میں 4 سالہ مصباح اور 2 سالہ عربو نامی بچیاں بھی ہیں۔والد نے پولیس کو دیے گئے بیان میں الزام لگایا کہ ان کا داماد ایوب مختلف خواتین سے تعلقات رکھتا تھا، جس پر گھر میں اکثر شدید جھگڑے ہوا کرتے تھے۔4 جولائی کو اطلاع ملی کہ ایوب نے اپنے بھائی رفیق کے ساتھ مل کر نور عائشہ کو زبردستی تیزاب پلا دیا اور بعد ازاں مارپیٹ کے بعد اسپتال منتقل کیا۔جناح اسپتال کے شعبہ حادثات و ہنگامی خدمات کے ایک سینئر ڈاکٹر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ مریضہ کی اندرونی غذا کی نالی اور معدہ مکمل طور پر جھلس چکے تھے، جو کہ کیمیائی زہر خورانی یا تیزاب کے سبب ہوتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
9مئی مقدمات میں عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت پی ٹی آئی کے14رہنماؤں کے اشتہار جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے 10 مقدمات میں عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 14 رہنماؤں کے اشتہار جاری کردیے ہیں۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل و حاضری پر ملزمان کے اشتہار جاری کیے گئے۔
ملزمان کے اشتہار انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جاری کئے۔عدالت کی جانب سے اشتہار عمر ایوب، شبلی فراز، کنول شوزب، شیخ راشد شفیق، عظیم اللہ خان، زرتاج گل، رائے محمد مرتضیٰ، رائے حسن نواز، محمد احمد چٹھہ، محمد جاوید کے اشتہار جاری کیے گئے ہیں۔
عدالت نے ملزمان کے اشتہار تھانہ نیوٹاؤن، صادق آباد، سٹی، وارث خان، سول لائنز، مورگاہ، ٹیکسلا، صدر واہ کینٹ، آر اے بازار کے مقدمات میں جاری کیے، عدالت نے اشتہار پر 18 اکتوبر کر رپورٹ طلب کرلی۔
قبل ازیں، ان رہنماؤں کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے، عدالتی اشتہار پر رپورٹ داخل ہونے پر عدالتی مفرور قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 21 دسمبر 2024 کو فوجی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے کیس میں ملوث 25 مجرموں کو 10 سال تک قید کی سزا سنائی تھی۔