کراچی کے علاقے کورنگی میں سفاک شوہرنے بھائی کے ساتھ ملکر بیوی کو تیزاب پلاکرقتل کردیا، مقتولہ خاتون 2 بیٹیوں کی ماں تھی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ شوہر اور اس کے بھائی کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

رپورٹ کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا سیکٹر8 بی آللہ آباد کالونی میں سفاک شوہر نے بھائی کے ساتھ ملکر مبینہ طور پر بیوی کو تیزاب پلا دیا۔

نورعائشہ نامی خاتون کوتشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون دوران علاج دم توڑگئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ 4 جولائی کی صبح پیش آیا تھا، پولیس نے مقتولہ خاتون کے والد علی اکبرکی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت درج کرلیا۔

مقدمے میں مقتولہ خاتون کے شوہرمحمد ایوب اوراس کے بھائی رفیق کو نامزد کیا گیا، مدعی مقدمہ کے مطابق ان کی بیٹی نورفاطمہ کی 7 سال قبل محمد ایوب سے شادی ہوئی تھی اورجس سے اس کی دوبیٹیاں ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ ان کا داماد شروع سے غیرعورتوں کا تعلق قائم رکھتا تھا جس کی وجہ سے ان کی بیٹی اکثر ناراض ہوکر میکے آجایا کرتی تھی اور داماد بیٹی کوراضی کرکے لے جاتا تھا۔

جب ہم اپنے داماد کو سمجھانے کی کوشش کرتے تھے تو داماد کا بھائی رفیق ہم سے لڑائی جھگڑا کرنے لگتا تھا اور کہتا تھا کہ میرے بھائی کو غیرعورتوں کے ساتھ تعلق رکھنے سے کوئی منع نہیں کرسکتا جس کے بعد ہم مجبور ہو کر اپنی بیٹی کو گھر بسانے کا مشورہ دیتے رہتے تھے۔

4 جولائی کی صبح 6 بجے اطلاع ملی کہ میری بیٹی نورعائشہ کو میرے داماد اور اس کے بھائی رفیق نے ملکر تیزاب پلا دیا اورمارپیٹ کی ہے، بیٹی جناح اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

اس کے بعد میں فوراً جناح اسپتال پہنچا تو میری بیٹی دوران علاج دم توڑگئی، ڈاکٹرزنے تیزاب پینے سے انفیکشن کی وجہ سے بیٹی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

اب میرا دعویٰ میرے داماد محمد ایوب اور اس کے بھائی رفیق کے خلاف میری بیٹی نورعائشہ کوزبردستی تیزاب پلانے کی وجہ سے ہلاک کرنا ہے، لہذا قانونی کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں خاتون کو تیزاب پلانے کے شواہد ملے ہیں جس کی مزید تصدیق کی جا رہی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ پولیس کو معلوم ہوا کہ مقدمے میں نامزد ملزمان نے عدالت سے ضمانت قبل ازوقت گرفتاری حاصل کرلی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اس کے بھائی بھائی رفیق بھائی کے کو تیزاب

پڑھیں:

شادی کے 2 دن بعد بیوی پر سفاکانہ تشدد کرنے والا شخص ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

شادی کے 2 دن بعد ہی بیوی پر انتہائی سفاکانہ تشدد کرنے والے شخص کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 2 روز پرانی دلہن کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو 2 روز پرانی دلہن کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

پولیس نے گرفتار ملزم اشوک کو عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم نے اپنی بیوی کو لوہے کے راڈ سے تشدد کا نشانہ بنایا، بیوی کی گردن اور چھاتی کو زخمی کردیا۔

پولیس نے کہا کہ متاثرہ خاتون اس وقت ٹراما سینٹر میں کوما میں ہیں، ملزم سے اس حوالے سے مزید تفتیش کرنی ہے، متاثرہ خاتون کا عدالت میں 164 کا بیان بھی کروانا ہے۔

عدالت نے ملزم کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ ملزمہ کیخلاف تھانہ بغدادی کے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سفاکیت کی انتہا، کراچی میں شوہر نے بیوی کو تیزاب پلا کر قتل کردیا
  • ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر باپ نے 16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا
  • راولپنڈی: ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر باپ نے 16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا
  • راولپنڈی‘ ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر سفاک باپ نے 16 سالہ لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا
  • راولپنڈی: ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے  پر سفاک باپ نے 16 سالہ لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا
  • شادی کے 2 دن بعد بیوی پر سفاکانہ تشدد کرنے والا شخص ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • انسٹاگرام پر بلاک کیوں کیا، خاتون نے شوہر کے خلاف شکایت درج کرا دی
  • کراچی: پسند کی شادی پر فائرنگ، 2 جاں بحق، حملہ آور خاتون کو لے گئے
  • بھارت: بیوی نے نشے میں دھت شوہر کو ڈنڈوں سے پٹائی کرکے مار ڈالا