2025-07-12@15:09:40 GMT
تلاش کی گنتی: 40
«یکم اگست سے ہی جشن»:
ویب ڈیسک : سندھ حکومت نے یکم اگست سے ہی جشن آزادی منانے کا اعلان کردیا۔ سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کیخلاف تاریخی فتح حاصل کی ، یکم اگست سے جشن آزادی کے پروگرام شروع کریں گے، ہم اس سال شاندار جشن آزادی منائیں گے۔ صوبائی وزرا شرجیل انعام میمن اور سعیدغنی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بھارت کوشکست کےبعد پہلی 14 اگست ہے جو بھرپور جوش سے منائیں گے، یکم اگست سے ہی جشن آزادی منائی جائے گی ، سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتیں بھرپور انداز سے آزادی کا جشن منائیں گی۔ مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش قبل ازیں سندھ کے وزیراعلیٰ مراد...
دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) عرب ٹی وی الجزیرہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی ممکن نہیں۔ بھارت میں نریندر مودی کی ہندوتوا پالیسی نے خطے کو آبی تباہی کی دہلیز پر لا کھڑا کر دیا۔ اس حوالے سے الجزیرہ کی تفصیلی رپورٹ میں بھارت کی نااہلی اور محدود صلاحیتوں کا انکشاف کیا ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی ناممکن ہے اور معاہدہ ختم یا تبدیل کرنے کے لیے دونوں ممالک کی رضا ضروری ہے۔ بھارت ڈیم بنا کر بھی پانی ذخیرہ نہیں کر سکتا، سیلاب کا خطرہ اس کی اپنی آبادی کو لاحق ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کشمیر پر قبضے سے...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جولائی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ یکم اگست سے کینیڈین مصنوعات پر 35 فیصد محصولات عائد کریں گے یہ بات ایسے وقت کہی گئی ہے جب دونوں ممالک کے لیے نئے تجارتی معاہدے تک پہنچنے کے لیے خود ساختہ ڈیڈ لائن میں چند دن باقی رہ گئے ہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم” ٹروتھ سوشل“ پر ایک خط میں زیادہ تر تجارتی شراکت داروں پر 15 فیصد یا 20 فیصد کے اضافی محصولات کی دھمکیاں دی گئی ہیں.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کینیڈین کارکنوں اور کاروباری اداروں کا تحفظ جاری رکھے گی ٹرمپ کا یہ...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 10 جولائی 2025ء ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تحریک کا مقصداگر عمران خان کی رہائی ہے تو تحریک کامیاب نہیں ہوگی،پی ٹی آئی کو پہلے کے پی حکومت پر توجہ دینی چاہیئے،پی ٹی آئی سے نہ اپوزیشن ہورہی اور کے پی حکومت ٹھیک چل رہی ہے، سیاسی انتشار ختم ہوگا تو عمران خان کا بھی حل نکل آئے گا۔انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی کے معاملے پر کرپشن کا الزام لگانا مشکل کام ہے لیکن ناہلی ضرور شامل ہے، چینی پاکستان میں ایکسپورٹ ہوتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب چینی امپورٹ...
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ کہ روسی صدر پیوٹن سے خوش نہیں ہوں، میں روس پر پابندیوں پر غور کر رہا ہوں بہت سخت پابندیاں ہوسکتی ہیں، اسرائیلی وزیراعظم سے آج دوبارہ ملاقات کروں گا میں غزہ کے مسئلے کو حل کرنا چاہتا ہوں ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ میں جمعہ کو ٹیکساس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کروں گا، کیئر کاؤنٹی میں افسوسناک صورتحال ہے، امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں اچھا کام کررہی ہیں۔ کابینہ کے اجلاس میں امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ اب تک ٹیرف کی مد میں 100 ارب ڈالر وصول ہو چکے...
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی 2025ء ) سابق وزیراعظم عمران خان نے تحریک کا آغاز کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو 5 اگست تک اس میں تیزی لانے کی ہدایت کردی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیٹرن انچیف تحریک انصاف کی ہمشیرہ نے بتایا کہ عمران خان نے تحریک کا آغاز کردیا ہے اور اس حوالے سے 5 اگست کی تاریخ دی ہے، عمران خان نے تحریک کو 5 اگست تک بلندی پر لے جانے کا پارٹی کو حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگ حکومت کے ساتھ اسمبلی اسمبلی کھیل رہے ہو، آپ لوگوں نے ان کے آگے گھٹنے ٹیک دیے ہیں، آپ کو عوام نے اسمبلی میں بھیجا ہے ،آپ عوام کے لیے جواب...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان، جنوبی کوریا سمیت 14 ممالک پر یکم اگست سے 25 فیصد ٹیرف نافذ کرنے کا عندیہ دے دیا
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان، جنوبی کوریا سمیت 14 ممالک کو خبردار کیا ہے کہ یکم اگست سے امریکہ میں ان ممالک سے درآمد کی جانے والی تمام اشیاءپر 25 فیصد ٹیرف نافذ کیے جائیں گے یہ اقدام اس تجارتی جنگ کا نیا مرحلہ ہے جس کا آغاز ٹرمپ نے رواں سال کے اوائل میں کیا تھا اس فیصلے سے وال اسٹریٹ پر شدید منفی اثرات مرتب ہوئے اور ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں واضح کمی دیکھی گئی، اگرچہ ایشیائی منڈیوں نے اس خبر کو نسبتاً تحمل سے لیا اب تک جن 14 ممالک کو خطوط بھیجے گئے ہیںان میں سربیا، تھائی لینڈ، تیونس، ملائیشیا، انڈونیشیا، کمبوڈیا، لاوس، میانمار اور بنگلہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ محصولات کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا تاہم اب بھی بے یقینی کی صورت حال برقرار ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 9 جولائی کو ختم ہونے والی 90 روزہ معطلی کے بعد نئی محصولات کے بارے میں تجارتی شراکت داروں کو خط بھیجنا شروع کردیں گے۔صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے 12 یا 15 خطوط بھیج سکتے ہیں اور ساتھ ہی بعض معاملات میں معاہدے بھی کیے جا چکے ہیں۔صدر ٹرمپ نے اس امید کا اظہار کیا کہ زیادہ تر ممالک یا تو خط کے ذریعے یا کسی ڈیل کے ذریعے...

سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا، اگرتحریک انصاف کا مخصوص نشستوں کا حق نہیں تودیگر جماعتوںکو بھی نہیں لینی چاہیں: حامد میر
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر صحافی حامد میر نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ "چلیں اس حدتک مان لیتے ہیں کہ پی ٹی آءی کی قیادت درست فیصلہ نہیں کرسکی ان کا ان نشستوں پر کوئی حق نہیں، اگر ان کا حق نہیں تو کیا مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی، جے یوآئی ایف کا کوئی حق ہے، میرا خیال ہے کہ ان کابھی کوئی حق نہیں، ان کو یہ نشستیں نہیں لینی چاہیں، لیکن وہ لیں گے"۔ان کامزید کہنا تھاکہ اس معاملے سے پاکستان میں آئین، قانون اورعدالتوں سے لوگوں کا اعتماد بری طرح مجروح ہواجو اچھی بات نہیں۔یادرہے کہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، مرکزی رہنما ڈاکٹر رسول بخش خاصخیلی، ایڈووکیٹ اظہار دائودپوٹو اور حسنہ راہوجو نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ ڈیموں کا راگ الاپنے والے ملکی سالمیت پر حملہ کر رہے ہیں۔ کالا باغ ڈیم کو تینوں صوبوں کی اسمبلیاں پہلے ہی مسترد کر چکی ہیں۔ دریائے سندھ پر نئے کینال اور ڈیم بنانے کی بات کرنے والے ملک دشمن ہیں۔ ملک کا عوام ایک وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہے اور حکمران ڈیموں اور کینالز پر عوام کی ٹیکس سے اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی کے وفاقی وزیر احسن اقبال کی...
تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپاہ قدس کے سربراہ نے کہا کہ ہم پوری قوت کے ساتھ اپنے راستے اور منزل کی جانب گامزن ہیں، اور نصرت خداوندی سے یہ سفر جاری رہیگا۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی سپاہ قدس کے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی نے تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پوری قوت کے ساتھ اپنے راستے اور منزل کی جانب گامزن ہیں، اور نصرت خداوندی سے یہ سفر جاری رہیگا۔ سپاہ قدس کے سربراہ نے تہران میں شہدائے اقتدار کے تشیع جنازہ میں 12 روزہ جنگ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر سب رہبر معظم کی آواز پر لبیک کہتے رہیں گے تو کوئی مشکل پیش نہیں...
ہالی ووڈ کے سپر اسٹار جانی ڈیپ نے بچوں کے لیے جیک اسپیرو کا روپ دھار لیا۔ جانی ڈیپ نے حال ہی میں اپنے مشہور کردار کیپٹن جیک اسپیرو کا روپ دھار کر اسپین کے اسپتال کا دورہ کیا اور بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔ اس بار وہ کسی فلم کی شوٹنگ کے لیے نہیں بلکہ اسپین کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج بچوں کو خوش کرنے کے لیے اس روپ میں نظر آئے۔ 62 سالہ ڈیپ نے میڈرڈ کے چلڈرن اسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف کمروں میں جا کر بچوں سے ملاقات کی، وقت گزارا اور انہیں خوش کرنے کی کوشش کی۔ ان کی بچوں سے ملاقات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو...
ترک شہر استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کا اجلاس جاری ہے۔ اس دوران خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طٰحٰہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں اتحاد بین المسلمین ناگزیر ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق او آئی سی اجلاس میں غزہ پر اسرائیلی حملوں اور ایران اسرائیل تنازع پر خصوصی سیشن ہوگا۔ عرب میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اجلاس میں موجود ہیں، اجلاس میں مختلف ممالک کے 40 سے زائد سفارتکار شریک ہیں۔ اجلاس میں پاکستانی اور ایرانی وزیر خارجہ ایک دوسرے کے برابر میں بیٹھے ہیں۔ سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طحہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی دنیا...

بانی پی ٹی آئی اور پارٹی ارکان کے بیانات ،تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان روابط کا معاملہ رکنے کی وجہ سامنے آگئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان روابط کا معاملہ رکنے کی وجہ سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق عید کے بعد ہونے والی ممکنہ پیشرفت بانی پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی ارکان کے بیانات کے بعد رک گئی ہے۔ذرائع کے مطابق امریکا میں پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے بھی پیش رفت رک گئی اور بتایا جارہا ہے کہ امریکا میں احتجاج کی وجہ سے حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے سنجیدہ حلقے سخت ناراض ہیں۔(جاری ہے) پی ٹی آئی ارکان نے دعوی کیا کہ مشترکہ حکمت عملی نہ ہونا مسائل حل ہونے میں رکاوٹ ہے۔ذرائع کے مطابق عید سے قبل بیرسٹر گوہر سے اہم حکومتی شخصیت...
لیاقت بلوچ---فائل فوٹو نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت آنے والے بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرے۔ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ٹیکس کٹوتی میں خاطر خواہ کمی کی جائے۔ جنگ بندی برقرار رکھنا بھارت کیلئے ناگزیر تو ہے، مگر وہ مکار دشمن ہے، لیاقت بلوچ لیاقت بلوچ نے کہا کہ غزہ پر قیامت بیت رہی ہے، عالمی قوتیں اسرائیلی مظالم روکیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو دہشت گرد تحریک قرار دینا یو این چارٹر کے خلاف ہے، پہلگام کے جھوٹ سے بھارت کی انتخابی جیت کے لیے جنگی حکمت عملی ناکام ہوئی۔ان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت جنگی معرکے میں...

کیا یہ واقعی اوکاڑہ میں گرائے گئے بھارتی ڈرون کی ویڈیو ہے؟ کئی صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شیئر ہونیوالی ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی
اوکاڑہ (ویب ڈیسک) بھارت کی طرف سے اسرائیلی ساختہ چھوڑے گئے 77 ڈرونز اب تک پاکستان نے مار گرائے ہیں اور اس سلسلے میں صحافی بھی ویڈیوز شیئر کررہے ہیں، انہی ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو کو اس واقعے سے جوڑا جا رہا ہے جس میں اوکاڑہ کی حدود میں ایک ڈرون کو مار گرایا گیا حالانکہ حقیقت میں یہ ڈرون کی نہیں بلکہ سپننگ ٹاپ فائر کریکر کی ویڈیو ہیں جنہیں غیرذمہ دارانہ رویہ اپناتے ہوئے ڈرون واقعے سے جوڑ دیا گیا۔ آئندہ چند دن میں بتائیں گے کہ کس طرح ملک کا دفاع کر سکتے ہیں،خواجہ آصف تفصیل کے مطابق کئی صحافیوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور کئی نشریاتی اداروں نے اپنی ویڈیوز میں اس...
سینیئر سیاست دان و ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر کسی نے واردات نہ ڈالی تو عمران خان 45 روز میں جیل سے باہر آ جائیں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بیک ڈور مذاکرات جاری ہیں، جن میں عمران خان کو 60 روز کے لیے چپ رہنے اور سوشل میڈیا کو لگام ڈالنے کا کہا گیا تھا۔ بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان 60 دنوں میں سے 15 دن گزر چکے ہیں، اور صرف 45 دن باقی رہ گئے ہیں۔ شیر افضل مروت نے کہاکہ اگر کسی نے کوئی اور واردات نہ ڈال دی تو عمران خان کی 45 روز بعد جیل سے...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے لیے کپتانوں کی کانفرنس میں 6 میں سے 5 فرنچائز کپتانوں نے شرکت کی جبکہ کراچی کنگز کے ڈیوڈ وارنر نمایاں طور پر غیر حاضر رہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 2025 کے لیے ڈیوڈ وارنر کراچی کنگز کے کپتان مقرر کانفرنس میں ملتان سلطانز کے محمد رضوان، لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی، پشاور زلمی کے بابر اعظم، اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سعود شکیل نے اپنی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کی۔ وارنر کی غیر موجودگی میں کراچی کنگز کی نمائندگی ان کے نئے نائب کپتان حسن علی نے کی۔ جہاں تک یہ سوال ہے کہ وارنر کیوں نہیں آئے، آسٹریلوی اسٹار نے رضاکارانہ طور...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اپریل2025ء) شیخ وقاص اکرم نے حکومت سے کہا ہے کہ گندم کی قیمت آپ 5 ہزار پر لے جائیں، اگر نہ لے گئے تو بہت بڑی تحریک شروع ہونے والی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گندم کی قیمت کے حوالے سے کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کسان کو تو آپ نے ہندوستانی فوج کا سپاہی سمجھ لیا ہے، گندم کی قیمت آپ 5 ہزار پر لے جائیں، اگر نہ لے گئے تو بہت بڑی تحریک شروع ہونے والی ہے، کسان باہر نکلنے کے لیے تیار ہیں، وہ سیاست کے لیے نہیں، اپنے پیٹ کے لیے نکلیں گے، جب لوگ...
صادق آباد میں لنڈا بازار میں آگ لگ گئی، آگ نے ریلوے ٹریک پرکھڑی خالی بوگی کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے، ریکسیو کی تین گاڑیاں آگ بجھانےمیں مصروف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یارخان کی تحصیل صادق آباد کے لنڈا بازار میں لگی آگ بے قابو ہوگئی، جس نے ریلوے ٹریک پرکھڑی خالی بوگی کوبھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ریکسیو کی 3گاڑیاں آگ بجھانےمیں مصروف ہیں۔ صادق آباد میں ریلوے اسٹیشن کے قریب قائم لنڈا بازار میں آگ لگی اور آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے بازار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ لنڈا بازار میں اچانک آگ لگنے سے سیکڑوں پتھارے اور ٹھیلے جل گئے۔ریسیکو ٹیمیں اور پولیس اہلکاروں نے جائے حادثہ...
—فائل فوٹو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی یکجہتی اور باہمی اتحاد ناگزیر ہے۔ یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی بے مثال قربانیوں اور طویل جدو جہد کا ثمر ہے جسے ہم نے سنبھالنا ہے اور اس کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے۔ یوم پاکستان پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے بانیانِ پاکستان کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ 23 مارچ 1940ء کو برصغیر کے مسلمانوں نے علحیدہ وطن کے قیام کا عزم کیا تھا۔ مخصوص...
لاہور: پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ اگر ہم مسلمان ایک ہو جائیں گے تو کوئی ہمیں فٹ بال کی طرح لات نہیں مارے گا۔ لاہور میں ڈاکٹر ذاکر نائیک سے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر اور صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ مسلم امہ کے لیے 15نکات ہیں جن میں فلسطین کا حل موجود ہے، ہم دیکھتے ہیں کئی جگہ مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چاہے فلسطین ہو کشمیر یا چین...

قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس جاری، وزیراعظم، آرمی چیف سمیت اہم عسکری و سیاسی قیادت شریک،اجلاس کی اہم کارروائی سامنے آگئی
سٹی 42: قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس جاری، وزیراعظم، آرمی چیف سمیت اہم عسکری و سیاسی قیادت شریک ہیں ،ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف نے پچاس منٹ بریفنگ دی، ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بھی اجلاس کو آگاہی دی پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس کی صدارت اسپیکر ایاز صادق کر رہے ہیں، اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شریک ہیں۔ قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف نے پچاس منٹ بریفنگ دی جبکہ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بھی اجلاس کو آگاہی دی۔ اجلاس میں بلاول بھٹو، اراکین کابینہ، وزرائے اعلیٰ، گورنرز بھی موجود ہیں۔ اپوزیشن ارکان اور وزیرداخلہ...

اگر نیکسز نہیں بھی بنتا تب بھی سیکشن ٹوون ڈی ٹو کالعدم قرار کیسے دیا جا سکتا ہے، جسٹس امین الدین خان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس میں جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ اگر نیکسز نہیں بھی بنتا تب بھی سیکشن ٹوون ڈی ٹو کالعدم قرار کیسے دیا جا سکتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینزکے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث جواب الجواب دیتے ہوئے کہاکہ آئین پاکستان میں درج ہے آرمی ایکٹ آرمڈ فورسز کے ڈسپلن اور فرائض کی انجام دہی کیلئے ہے،میں آپ کے سامنے بتا دوں 9مئی واقعات میں انسداد دہشتگردی کا کوئی جرم نہیں...
دبئی پولیس نے رمضان کے مقدس مہینے کے دوران شہر بھر میں بھیک مانگنے کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں اور اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے خصوصی ٹاسک فورسز کو تعینات کیا ہے اور نگرانی میں اضافہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات نے منظم گداگری کی سزائیں واضح کردیں مقامی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق حکام نے فعال طور پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی شروع کی ہے کیوں کہ ان کی موجودگی نے رمضان کے آغاز سے ہی کافی خلل پیدا کیا ہے. ایک حالیہ کارروائی میں پولیس نے عوامی مقامات پر بھیک مانگتے ہوئے 9 افراد کو گرفتار کیا۔ یہ گرفتاریاں شہر کے مختلف علاقوں میں تعینات خصوصی ٹیموں نے کیں۔ حکام نے...
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ اگر کوئی ٹرمپ کے آنے پر خوش تھا یا اب ان کی جانب سے کی گئی تعریف پر پر خوش ہے تو یہ بچگانہ حرکت ہے۔ نہ پہلے ایسی کوئی وجہ تھی نہ ہی اب خوش ہونے کی کوئی وجہ ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملکوں کے باہمی تعلقات دوستی یاری کے بجائے مفادات پر چلتے ہیں۔ انہیں ایک شخص مطلوب تھا، سی آئی اے نے نشاندہی کی اور ہم نے اسے پکڑ کر ان کے حوالے کیا اور انہوں نے شکریہ ادا کر دیا۔ مزید پڑھیں: کہتے تھے ٹرمپ آئیں گے تو بانی پی ٹی آئی باہر آ...
ویب ڈیسک : قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد سینٹرل جیل سے بفرزون میں گزشتہ ہفتے ڈمپر کی ٹکر سے ہلاک 10 سالہ بچے صائم کی رہائش گاہ پہنچے اور اہلخانہ خانہ سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران متوفی بچے کے والدین آبدیدہ ہوگئے۔ مہاجر قومی مومہاجر ومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ جیل سے گھر جانے کے بجائے ان لوگوں کے گھر آیا ہوں، یہاں کے شہریوں کو انسان نہیں بھیڑ بکری سمجھا جارہا ہے، حالات کچھ بھی ہوں ، میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔ میں نے جو جدوجہد شروع کی ہے اس سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ میں پریس کانفرنس کے ذریعے اپنی آئندہ کی حکمت عملی بتاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ اس شہر...
اسلام آبا((طارق محمودسمیر)پی ٹی آئی سے نکالے جانے والے شیر افضل مروت نواز شریف کے حق میں بول پڑے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہاکہ ماضی میں وزیراعظم نواز شریف کو جس الزام کے تحت عہدے سے ہٹایا گیا وہ الزام غلط تھا کہ بیٹے سے تنخواہ کیوں نہیں لے رہے،انہوں نے کہاکہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثاراورسابق آرمی چیف جنرل ر قمرجاویدباجوہ نے نوازشریف کونکلوایاتھایوں نوازشریف کی بے گناہی اور ثاقب نثار،باجوہ گٹھ جوڑکے حوالے سے ایک اور گواہی سامنے آگئی ہے،شیرافضل مروت کوپارٹی سے نکالاجاناپی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات کاثبوت ہے اوراس بات کاقوی امکان ہے کہ آنے والے دنوں میں قیادت کے رویے سے دلبرداشتہ شیرافضل مروت باجوہ ،ثاقب نثار،عمران گٹھ جوڑپربھی...
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ اگر کسی کی لڑائی ہے تو پارٹی کے اندر رہنی چاہیے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیصل چوہدری نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج بغیر وجہ 27 فروری تک ملتوی کی گئی۔ بانی نے عید کے بعد احتجاج کی تجویز دی ہے، فیصل چوہدریبانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نےانکشاف کیا ہے کہ عید الفطر کے بعد احتجاج تجویز دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر ملاقات کےلیے عدالت سے رجوع کیا، آج عدالتی احکامات کے باوجود بانی تک رسائی نہیں دی گئی۔بانی...
ملکہ کوہسار کے متعدد جنگلات میں بیک وقت آگ بھڑک اٹھی۔ مانگا، پھری،ڈنہ،کاسیری کے جنگلات میں میں آگ لگی ہوئی ہے۔ محکمہ جنگلات کے اہلکار تمام جنگلات میں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں ، ریسکیو کی ٹیمیں بھی جنگلات میں آگ پر قابو پانے کیلیئے بیک اپ دے رہی ہیں. ڈیجٹل کانٹنٹ بنانے والوں کیلئے گولڈن ویزا، بڑی خبر آ گئی
حیدر علی : ملکہ کوہسار کے متعدد جنگلات میں بیک وقت آگ بھڑک اٹھی۔ مانگا، پھری،ڈنہ،کاسیری کے جنگلات میں میں آگ لگی ہوئی ہے۔محکمہ جنگلات کے اہلکار تمام جنگلات میں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں ، ریسکیو کی ٹیمیں بھی جنگلات میں آگ پر قابو پانے کیلیئے بیک اپ دے رہی ہیں
23 جنوری جمعرات شام اسلامی جمعیت طلبہ لاہور نے سائنس کالج وحدت روڈ میں ایک خوبصورت مجلس کا اہتمام کیا۔ لاہور میں جمعیت میں زندگی گزارنے والے بہت سارے ناظمین و ارکان جمع تھے۔ ہزار ایک سے تو زیادہ ہوں گے۔ ماضی کی خوبصورت یادیں، دلچسپ واقعات، کٹھن مراحل، عزیمت و شہادت سے جڑی تصویریں، جس جس کے پاس جو کچھ تھا، وہ انہیں سنا اور دکھا رہا تھا۔ رات قدرے ٹھنڈی مگر خوش گوار تھی اور جمعیت کے فدائین اسے اپنے نعروں اور ترانوں سے مسلسل گرما رہے تھے۔ ماضی کی یادیں تلخ بھی ہوں تب بھی ہمیشہ خوش گوار لگتی ہیں اور اگر وہ جیلوں کے تذکروں اور شہادتوں کے خون سے دھو کر مزین کی گئی ہوں...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجا نے حکومت کو مذاکرات میں تعطل کا ذمہ داری ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک کو ترقی کرنا ہے تو بات کرنی پڑے گی۔ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی اپنی جگہ کھڑے ہیں، مذاکرات پاکستان کی بہتری کے لیے کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم پر ظلم ہوا، ان کی کوشش تھی کہ پی ٹی آئی کو اتنا کمزور کر دیا جائے، کہ وہ انتخابات میں حصہ نہ لے سکے، اپنی مہم نہ چلا...
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجا نے حکومت کو مذاکرات میں تعطل کا ذمہ داری ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک کو ترقی کرنا ہے تو بات کرنی پڑے گی۔ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی اپنی جگہ کھڑے ہیں، مذاکرات پاکستان کی بہتری کے لیے کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم پر ظلم ہوا، ان کی کوشش تھی کہ پی ٹی آئی کو اتنا کمزور کر دیا جائے، کہ وہ انتخابات میں حصہ نہ لے سکے، اپنی مہم نہ چلا سکے لیکن پھر...
لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے متعلق نئی معلومات نے پچھلے تمام دعوے اور اندازے غلط ثابت کردیئے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق آتشزدگی کی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ آگ کا آغاز 7 جنوری سے نہیں بلکہ یکم جنوری سے ہو گیا تھا۔ تحقیق کاروں سے گفتگو میں متاثرہ علاقے کے رہائشیوں نے بتایا کہ انہی پہاڑوں پر ایک جگہ بھی یکم جنوری کو آگ لگی تھی تاہم اس آگ سے مختصر رقبہ متاثر ہوا تھا۔ رہائشیوں نے شکوہ کیا کہ انتظامیہ نے اس آگ پر توجہ نہیں دی اور اسے بڑھنے سے روکنے کے لیے کوئی خاص قدم نہیں اُٹھایا گیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ بعد ازاں لگنے والی آگ کو بجھانے میں پیشہ ورانہ طریقہ کار اختیار کرنے...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف چاہتی ہے کہ مذاکرات میں سے کچھ نکلے تو اپنے سائیڈ شو بند کرے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جو کچھ کل قومی اسمبلی میں کیا گیا وہ مذاکرات سے ان کی وابستگی اور نیت پر سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی مذاکرات ہوتے ہیں تو فریقین جارحیت بند کر دیتے ہیں، انہوں نے جو زبان استعمال کی ہے اس سے عیاں ہے کہ مذاکرات صرف ایک سموک سکرین ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو حکومت نے کبھی ڈیل کی...
قومی اسمبلی نے امریکا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی ہولناک آگ اور اس واقعے کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی مشترکہ قرارداد منظور کرلی۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد پیپلز پارٹی کے نوید انور جیوا نے پیش کی جس پر 13سے زائد ارکان نے دستخط کئے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عالمی ادارے امداد کیلئے آگے آئیں اور متاثرہ لوگوں کی مدد کریں۔ بعد ازاں قومی اسمبلی نے لاس اینجلس میں لگنے والی خوفناک آگ، درجنوں افراد کے جاں بحق ہونے اور ہزاروں افراد کے متاثر ہونے پر ان سے اظہار ہمدردی کے...
راولپنڈی:تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کاکہنا ہےکہ حکومت نے اگر 31 جنوری تک جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا تو مذاکرات ختم ہوجائیں گے، اس کے بعد ہم اپنا آئند ہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا نے کہاکہ ابھی تک مذاکرات میں پیشرفت نہیں ہوسکی، حکومت کو مذاکرات کے تیسرے راؤنڈ میں پیش رفت کرنا ہوگی، مذاکرات میں ہم دو مطالبات تحریری شکل میں فراہم کردیں گے، اس کے بعد منطقی انجام تک پہنچانےکی گیند حکومت کے کورٹ میں ہوگی۔ مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہماری خواہش کے مطابق نہ ہوئی، ملاقات کے وقت ہماری نگرانی کی...