پی ٹی آئی کی تحریک کے اعلان پر چیف آرگنائزر نے سوال اٹھادیا، 90 دن کا پلان کہاں سے آیا؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
لاہور:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی جانب سے تحریک کے اعلان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ 5 اگست کے مقابلے میں 90 دن کا پلان کہاں سے آیا ہے۔
پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے لاہور میں ہوئے بڑے اجلاس میں چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کو نظرانداز کیا گیا، جس پر انہوں نے ردعمل دیا اور اجلاس میں ہونے والے فیصلے پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کئی سوالات پوچھے ہیں۔
پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزرعالیہ حمزہ نے طنزیہ ٹویٹ میں کہا کہ ویسے تو مجھ تک پہنچنے والی کچھ اطلاعات کے مطابق میں پچھلے دو دن سے بہت مصروف تھیں، ایسی مصروفیات جن کا شاید مجھے بھی علم نہیں تھا، کیا کوئی روشنی ڈالے گا۔
عالیہ حمزہ نے کہا کہ وزیراعظم خان کی رہائی کے لیے کس لائحہ عمل کا کل یا آج اعلان ہوا ہے، تحریک کہاں سے اور کیسے چلے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان فیصلہ سازوں کے ساتھ مذاکرات کےلیےتیار ہیں، فضل الرحمان اسٹیبلشمنٹ سےملا ہوا ہے،علی امین
پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ 5 اگست کے مقابلے میں 90 دن کاپلان کہاں سے آیا ہے، اگر آپ میں سے کسی کی نظر سے گزرا ہو تو میری بھی رہنمائی کر دیں۔
عالیہ حمزہ نے کہا کہ فوکس اور نشانہ صرف عمران خان کی رہائی اور نعرہ صرف ایک ہی ہے۔
واضح رہے کہ لاہور میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے عمران خان کی رہائی کے لیے 90 روزہ تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا اور کہا کہ تحریک کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 5 اگست تک اپنی تحریک کو عروج پر لے جانا ہے اور 5 اگست کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان مسلسل مذاکرات کی بات کر رہے ہیں اور کہہ دیا ہے کہ اسی سے بات ہوگی جس کے پاس مینڈیٹ ہے، بانی پی ٹی آئی صرف اختیار والے کے ساتھ بات کرنے کا کہہ چکے ہیں، فیصلہ سازوں سے بات ہوگی اور اگر ان کے ساتھ سیاسی لوگ بھی بیٹھنا چاہتے ہیں تو منظور ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عالیہ حمزہ نے چیف آرگنائزر نے کہا کہ پی ٹی آئی علی امین کہاں سے
پڑھیں:
اب ڈونلڈ ٹرمپ کہاں ہے جو کہتا تھا میں نے غزہ میں جنگ بند کرائی، مولانا فضل الرحمان
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ ہم امریکی صدر اور اس کے کسی فارمولے کو نہیں مانتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شہید ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہاں ہے جو کہتا تھا میں نے غزہ میں جنگ بند کرائی۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم ڈونلڈ ٹرمپ اور اس کے کسی فارمولے کو نہیں مانتے۔ مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شہید ہو رہے ہیں، فلسطین کی آزادی امت مسلمہ کی منزل ہونی چاہئے۔