علی امین گنڈا پور کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی تبدیلی کے لیے ہمیشہ 90دن کا کہا کرتے تھے، آج سے وہ 90دن شروع ہوگئے ہیں بانی کی رہائی کے لیے تحریک شروع کی جا رہی ہے، پورے پاکستان میں ہر گلی، کوچے، قصبے اور شہر سے لوگوں کو اکٹھا کریں گے اور پھر فیصلہ کریں گے کہ ہم نے مقامی سطح پر احتجاج کرنا ہے یا ایک جگہ جمع ہونا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آج قوم میں شعور آگیا ہے، 8فروری کو ثابت ہو اکہ قوم جاگ گئی ہے، بانی پی ٹی آئی کے کیسز میں کچھ ہے ہی نہیں، بانی کے کیسز نہیں چلائے جارہے کیونکہ ان میں کچھ ہے ہی نہیں، دنیا کی سیاسی تاریخ میں اتنا ظلم وجبر نہیں ہوا جتنا پی ٹی آئی کے ساتھ ہوا، ہمارے خلاف مقدمات میں انہیں کچھ نہیں ملا، ریاستی ادارے اس کام پر لگ گئے ہیں جو ان کا کام نہیں، آپ اس ملک کو کہاں لے کر جانا چاہتے ہیں؟
مزید بارشیں،مون سون سے متعلق بڑی پیشگوئی
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں خود ایک فوجی کا بیٹا اوربھائی ہوں، ہم نے اپنے ادارے خود ٹھیک کرنے ہیں، آئیں مل کر بیٹھیں اپنی غلطی کو مانیں اورسب ٹھیک کریں، آج بانی پی ٹی آئی کی بیوی کو بھی جیل میں ڈالا ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے پاکستان کی خاطر مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہوں۔
علی امین نے کہا کہ یہ سیاسی پارٹیاں دوسروں کے کندھوں پر بیٹھ کر آئی ہوئی ہیں، عوام ان سیاسی پارٹیوں کو مسترد کرچکے ہیں، یہ سیاسی پارٹیاں عوام میں نکل کر تو دیکھیں، اس ملک کا قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہئے، آپ کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔
لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب کشمیری آج یومِ شہدائے کشمیر منا رہے ہیں
کے پی کے وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وقت دہشت گردی کیوں نہیں تھی؟ پی ڈی ایم ون آئی وہی حالات بن گئے، پی ڈی ایم ٹو آئی تو پہلے سے بھی بدتر حالات ہوگئے، مجھ پر 26نومبر کی 56ایف آئی آرز درج ہوئی ہیں، آپ دلائل سے بات کریں ،ثابت کریں کہ میں نے ملک سے غداری کی ہے تو چوک پر لٹکادیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنی ذات اورانا سے نکلیں اور قوم کیلئے سوچیں، بانی نے پہلے بھی کہا آئیں بیٹھیں میرٹ اوردلائل پر بات کریں، ہماری گزارش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، بانی نے ہمیں ایک چیز سکھائی تھی کہ سیاست کیلئے نہیں جنریشن کیلئے کام کرنا ہے۔
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے بہت بڑااحتجاج
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ڈیڈ لاک کہیں بھی نہیں ہوسکتا، وقت ضائع کرکے مقاصد حاصل کیے جارہے ہیں، ہماری مخصوص نشستیں بھی لے لی گئیں، ان کی ٹائم لائن پر چلنا ہمیں سوٹ نہیں کررہا، میری یہ تربیت ہے کہ بانی پی ٹی اورپاکستان کے لیے کھڑا ہوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں میں کسی سے ملا ہوں، میں پاکستان کے لیے سب سے ملا ہوا ہوں، میرا لیڈر اور اس کی بیوی جیل میں ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی نہایت ضروری ہے، بانی ہی پاکستان کے مسائل حل کرا سکتے ہیں۔
لاہور سےتحریک شروع ، اب اپنے علاقوں میں پمفلٹ بانٹو، علی امین گنڈاپور
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم کل لاہور میں جلسہ کرنے کیلئے اجازت مانگیں گے، اجازت دی جائے، ہم پرامن آئے ہیں اورپرامن انداز سے ہی واپس جارہے ہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی علی امین کی رہائی کہا کہ نے کہا کے لیے
پڑھیں:
تحریک انصاف ،پنجاب لوکل گورنمنٹ بل ہائیکورٹ میں چیلنج کرنیکا اعلان
لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ایم پی اے اعجازشفیع کا کہنا ہے کہ کل ہائیکورٹ میں پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 چیلنج کررہےہیں، درخواست کے متن میں موقف اختیار کیا گیا کہ غیرجماعتی، ایک ووٹ ملٹی ممبر یونین کونسل ماڈل پر شدید تحفظات ہیں،غیر جماعتی ماڈل سیاسی جماعتوں کا کردار کمزور کرتا ہے۔
اُنہوں نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ مقامی نمائندوں کی جگہ انتظامی افسران کا کنٹرول، اختیارات کو متاثر کرے گا، مالیاتی اختیارات مرکزیت کی طرف منتقل کرنا، بلدیاتی خود مختاری کو متاثر کرے گا۔رہنما تحریک انصاف کا متن میں کہنا تھا کہ غیر معینہ مدت تک ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا اختیار غیر آئینی ہے،یونین کونسل چیئرمین کے براہ راست انتخاب کی شق بحال ہونی چاہیے،ایکٹ کی متعدد شقیں آرٹیکلز17، 32 اور140 اے آئین پاکستان سے متصادم ہیں،بلدیاتی نظام کے لیے پانچ سالہ مدت اور شیڈول لازم واضح کیا جائے۔
اعجاز شفیع نے درخواست مزید کہا کہ قانونی ماہرین کی جانب سے تیارکردہ تفصیلی اعتراضات حکومت کو بھجوا دیے گئے ہیں،ایگزیکٹو مداخلت اور ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات پر سخت پابندی کا مطالبہ کیا ہے، متنازع شقوں پر عمل درآمد روکنے اور بلدیاتی جمہوریت کے تحفظ کا مطالبہ کریں گے۔