پی ٹی آئی فساد کی چیمپئن، سرکاری فنڈز تحریک میں جھونکنے کی تیاری مکمل: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں فتنہ الخوارج کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا، کیونکہ اس کے بغیر ملک میں امن اور خوشحالی ممکن نہیں۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر کا قلع قمع ناگزیر ہو چکا ہے۔ انسانی حقوق کے چیمپئنز ہر مظلوم کی آواز بلند کرتے ہیں، لیکن پنجابیوں کے قتل پر سب کی آنکھیں بند ہیں۔ پی ٹی آئی کو صرف احتجاج کی چیمپئن قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری فنڈز کو تحریک میں جھونکنے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ ایک مہاتما نے والدہ کے نام پر تو ہسپتال بنوایا، مگر نہ کوئی اور ہسپتال بنایا اور نہ ہی کسی موجودہ ہسپتال کو بہتر کیا۔ ہیلتھ کارڈ اب بھی نجی ہسپتالوں میں جاری ہے اور 93 لاکھ افراد فیلڈ ہسپتالوں سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ لاہوریوں کے لیے خوشخبری دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زچہ و بچہ کے لیے بڑا لیڈی ولنگٹن ہسپتال بین الاقوامی معیار کے مطابق ازسرِنو تعمیر کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ عظمٰی بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صحت کے شعبے میں خصوصی دلچسپی کو سراہا اور کہا کہ ’’صحت مریم نواز کا پہلا اور بنیادی فوکس ہے۔ نواز شریف کارڈیک ہسپتال سرگودھا، کینسر ہسپتال اور فیلڈ ہسپتال جیسے منصوبے حکومت کی سنجیدگی کا ثبوت ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں بھی اب فری ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں کیا جانے والا پراپیگنڈہ بے بنیاد ہے۔ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں سیوریج کے مسائل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’ہر گلی محلے میں سیوریج ڈالنا ممکن نہیں، لیکن انتظامیہ پوری طرح متحرک رہی۔ وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری فیلڈ میں موجود رہے۔ ڈی ایچ اے حکومت پنجاب کے ماتحت نہیں، وہاں کا مسئلہ الگ ہے۔ پی ٹی آئی صرف احتجاج کی سیاست جانتی ہے، ہم ایم پی ایز کو دی جانے والی دھمکیوں کا جواب پہلے بھی نہیں دیا، اب بھی نہیں دیں گے۔ پنجاب میں پہلی بار 50 ہزار گھروں کی تعمیر کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے، تاکہ ہر فرد کو اپنی چھت میسر آئے۔ بلوچستان میں پنجابیوں کو نشانہ بنانے والے عناصر دراصل ملک کو عدم استحکام کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔ ’’ریاست کو چاہیئے کہ ان کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹے، ورنہ امن و خوشحالی کا خواب پورا نہیں ہو گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
حیدرآباد: ایک مزدور کسان کھیتوں میں کیڑے مار دوا کاچھڑکائو کرتے ہوئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-2-21