سندھ حکومت کا یکم تا 14 اگست عجائب گھروں میں عوام کیلئے مفت داخلے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
کراچی میں واقع آرکائیوز گیلری، جہاں نایاب دستاویزات، مخطوطات، اور تصاویر رکھی گئی ہیں، میں بھی مفت داخلہ ہوگا، اسی طرح سمبارہ آرٹ گیلری (کراچی)، ظفر کاظمی آرٹ گیلری (حیدرآباد)، اور مہران آرٹس کونسل گیلری (حیدرآباد) میں بھی مفت رسائی دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے محکمہ ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز نے اعلان کیا ہے کہ یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں یکم اگست سے 14 اگست تک میوزیمز (عجائب گھروں) میں عوامی داخلہ مفت ہوگا۔ اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، اس سال کی تقریبات کا مرکزی موضوع ’معرکۂ حق‘ ہوگا، جو بھارت کی جارحیت کے خلاف (پاکستان کے عسکری ردِ عمل) آپریشن ’بنیان المرصوص‘ کی یادگار ہے۔ مئی 2025ء میں دونوں ممالک کے درمیان ایک مختصر مگر شدید عسکری کشیدگی ہوئی تھی، جب بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے 22 اپریل کو پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کا الزام پاکستان پر لگا دیا، 6 اور 7 مئی کو بھارت نے فضائی حملے کیے، جن میں عام شہری جاں بحق ہوئے، جس کے بعد ایک ہفتے تک میزائلوں کا تبادلہ ہوا، امریکی ثالثی کے تحت جنگ کا خاتمہ ہوا۔
سندھ حکومت کی جانب سے مفت داخلے کے لیے جن سرکاری میوزیمز کا ذکر کیا گیا ہے، ان میں قائداعظم ہاؤس میوزیم، موہنجو دڑو، سندھ پراونشل میوزیم (حیدرآباد)، لوک و ہنر میوزیم (سیہون شریف)، بھنھبور میوزیم (ٹھٹھہ کے قریب)، کوٹ ڈیجی میوزیم (خیرپور)، اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو میوزیم (لاڑکانہ) شامل ہیں۔ دیگر مقامات میں موکھی ہاؤس، عمرکوٹ فورٹ میوزیم، ناؤکوٹ فورٹ میوزیم، لار میوزیم (بدین)، ماروی کلچرل سینٹر (بھالوہ)، مسکین جہان خان کھوسو اور بھٹ شاہ کلچرل سینٹر شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ آثارِ قدیمہ اور تاریخی مقامات جیسے شاہجہان مسجد (ٹھٹھہ)، موہنجو دڑو، بھنبھور، کوٹ ڈیجی، ستیوں جو آستان، عمرکوٹ فورٹ، اور ناؤکوٹ فورٹ میں بھی داخلہ مفت ہوگا۔ اس کے علاوہ، محکمہ کی تمام اشاعتوں پر 50 فیصد رعایت دی جائے گی، جن میں کتابیں بھی شامل ہیں، جو سرکاری بک اسٹورز پر دستیاب ہیں، اور محکمہ کے زیرِ انتظام تمام سیاحتی مقامات پر بھی مفت رسائی ہوگی۔ کراچی میں واقع آرکائیوز گیلری، جہاں نایاب دستاویزات، مخطوطات، اور تصاویر رکھی گئی ہیں، میں بھی مفت داخلہ ہوگا، اسی طرح سمبارہ آرٹ گیلری (کراچی)، ظفر کاظمی آرٹ گیلری (حیدرآباد)، اور مہران آرٹس کونسل گیلری (حیدرآباد) میں بھی مفت رسائی دی جائے گی۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ حیدرآباد، سکھر اور کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شاندار میوزیکل شوز منعقد کیے جائیں گے۔ یہ فیصلہ محکمے کے صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ کی زیرِ صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا، جو وزیرِ اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر منعقد کیا گیا تھا، اجلاس میں قائم مقام سیکریٹری، ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی اینڈ اینٹی کوئٹیز عبد الفتح شیخ، منیجنگ ڈائریکٹر ٹوورازم فیاض شاہ اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ اعلامیہ کے مطابق، ملک کے مشہور گلوکار موسیقی کے ان پروگرامز میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، تمام سیاحتی، ثقافتی اور تاریخی مقامات کو روشن کیا جائے گا، قومی پرچم لہرائے جائیں گے، اس بار پوری قوم جوش و خروش کے ساتھ یومِ آزادی کا جشن منائے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں بھی مفت آرٹ گیلری
پڑھیں:
پی آئی اے کا 8 اگست سے اربعین کیلئے خصوصی فلائٹ آپریشن چلانے کا اعلان
ویب ڈیسک : قومی ایئر لائن پی آئی اے نے 8 اگست سے اربعین کیلئے خصوصی فلائٹ آپریشن چلانے کا اعلان کردیا۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے اربعین کیلئے خصوصی فلائٹ آپریشن چلانے کا اعلان کردیا، پاکستان سے نجف روانگی کی خصوصی پروازیں 8 اگست سے 11 اگست تک چلائی جائیں گی، نجف سے پاکستان واپسی کی پروازیں 18 اگست تا 23 اگست تک چلیں گی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے اربعین کے خصوصی فلائٹ آپریشن کیلئے فی مسافر دو طرفہ کرایہ 675 ڈالر (تقریباً ایک لاکھ 94 ہزار روپے) مقرر کیا ہے۔ تاہم عراق جانیوالے زائرین نے پی آئی اے سے کرایہ کم کرنے اور مزید اضافی پروازیں چلانے کی درخواست کی ہے۔
اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے
یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اربعین کیلئے زائرین کے بذریعہ سڑک ایران اور عراق جانے پر پابندی عائد کردی ہے، یہ پابندی سیکیورٹی خدشات کے باعث لگائی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سے بذریعہ سڑک ہر سال لاکھوں لوگ ایران کے راستے عراقی شہر نجف جاتے ہیں۔ زائرین کا کہنا ہے کہ سڑک کے ذریعے نجف جانے پر پابندی کے باعث حکومت نے پی آئی اے کو اربعین کیلئے مزید اضافی پروازیں چلانے کی ہدایت کی ہے۔
چیٹ جی پی ٹی سے احتیاط ؛ اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے اہم مشورہ دے دیا