پی ٹی آئی نے آئندہ احتجاج سے متعلق حکمت عملی کا اعلان یکم اگست کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کے صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق حکمت عملی کا اعلان یکم اگست کو کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ احتجاج سے متعلق پارٹی رہنماؤں کی رائے لی جا رہی ہے، 5 اگست کا احتجاج تحریک تحفظ آئین کے پلیٹ فارم سے ہوگا۔وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کو توڑنے والے خود ٹوٹ جائیں گے ، عوام ان کے ساتھ ہیں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں ، پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی کو پاکستان کو خودمختار بنانے کی سزا دی جا رہی ہے،علی امین گنڈاپور

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت کو سازش کے تحت ہٹایا گیا، ان کو پاکستان کو خودمختار بنانے کی سزا دی جا رہی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہر ضلع، ہر یونین کونسل اور ہر شخص تک پہنچایا جا رہا ہے، مختلف علاقوں میں ریلیوں اور میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو غیرآئینی اور غیرقانونی طور پر قید کیا گیا ہے جو ہم نہیں مانتے، ان کو توڑنے کے لیے بشریٰ بی بی کو بھی ناحق قید کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس فسطائیت کے باوجود بانی پی ٹی آئی آئین و قانون کی بات کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو توڑنے والے خود ٹوٹ جائیں گے، عوام ان کے ساتھ ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم کسی غیرآئینی اور غیر قانونی عمل کو تسلیم نہیں کرتے، بانی پی ٹی آئی ہماری نسلوں کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بانی پی ٹی آئی سے بڑھ کر ہمارے لیے کچھ نہیں، یہی ہمارا نظریہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ’عمران خان کی رہائی کے لیے 5 اگست کو ملک گیر احتجاج ہو گا‘
  • کسی غیر آئینی اور غیر قانونی عمل کو تسلیم نہیں کرتے: علی امین گنڈاپور
  • بانی پی ٹی آئی کو پاکستان کو خودمختار بنانے کی سزا دی جا رہی ہے،علی امین گنڈاپور
  • بانی پی ٹی آئی کو پاکستان کو خودمختار بنانے کی سزا دی جا رہی ہے: علی امین گنڈاپور
  • پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کی مبینہ آڈیو لیک، علی امین گنڈاپور پر سنگین الزامات
  • سیلاب کی روک تھام، حکمت عملی کیا ہے؟
  • علی امین گورنر خیبر پختونخوا کے ساتھ بیٹھ کر اے پی سی بلائیں، رانا ثناء اللّٰہ
  • وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وزارتوں میں تکنیکی ماہرین کی تعیناتی اور سرمایہ کاری حکمت عملی پر اجلاس
  • اسلام آباد کی طرف مارچ کا کوئی ارادہ نہیں، 5 اگست کو پرامن احتجاج ہوگا، بیرسٹر گوہر