اسحاق ڈار نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس سے متعلق وضاحت کردی
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق وضاحتی بیان جاری کردیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس سے متعلق دیے گئے حوالے کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا جا رہا ہے۔
گزشتہ روز اٹلانٹک کونسل تھنک ٹینک واشنگٹن میں انھوں نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کا حوالہ بانی پی ٹی آئی کے کیس سے متعلق سوال کے جواب میں دیا تھا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ن لیگ کی حکومتوں کے ادوار میں ہم ہمیشہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کےلیے تمام تر سفارتی اور عدالتی معاونت فراہم کرتے رہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، جب تک عافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ حل نہ ہو جائے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہر ملک کے عدالتی اور قانونی طریقہ کار ہوتے ہیں جن کا احترام کیا جاتا ہے چاہے وہ پاکستان ہو یا امریکا۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے پر ہماری حکومت کا موقف دو ٹوک اور واضح ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی اسحاق ڈار نے
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔