اسحاق ڈار نے عافیہ صدیقی کو ہونے والی سزا بالکل درست قرار دے دی
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جولائی 2025ء) اسحاق ڈار نے عافیہ صدیقی کو ہونے والی سزا بالکل درست قرار دے دی، وزیر خارجہ کے مطابق امریکا میں عافیہ صدیقی کو ہونے والی سزا بالکل درست اور باقاعدہ پراسس کے بعد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عدالتوں سے سزا سے متعلق سوال پر عافیہ صدیقی کیس کا حوالے دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں منصفانہ قانونی عمل اس وقت بھی جاری ہے، اس کیس کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔
امریکا میں اٹلانٹک کونسل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق سوال پر اسحاق ڈار نے کہا جب کوئی ریاست کے مقابل ہتھیار اٹھائے گا اور وہ سب کچھ کرے گا جو نو مئی کو کیا گیا تو قانون اپنا راستہ لے گا۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں منصفانہ قانونی عمل اس وقت بھی جاری ہے، اس کیس کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، جس طرح عافیہ صدیقی کئی عشروں سے امریکا میں قید ہیں، نہ جانے کب تک رہیں گی، اس پر یہ کہنا مناسب نہیں کہ منصفانہ قانونی عمل اختیار نہیں کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سیاست سے پہلے چندے کے لئے میرے پاس آتے تھے۔ نائب وزیر اعظم نے کہا کہ اگست 2014 کے دھرنے سے معاشی نقصان ہوا، کوئی پاپولر لیڈر ہے تو اسے کوئی حق نہیں کہ سیکیورٹی تنصیبات پر حملہ کرے۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسحاق ڈار نے عافیہ صدیقی
پڑھیں:
کراچی: سرجانی ٹاؤن میں گلا دبا کر قتل ہونے والی بچی سے زیادتی کی تصدیق
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں 11 سال کی بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔
ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ سرکارکی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن تیسر ٹاؤن سیکٹر 51 سی میں گھر کی چھت سے 11 سال کی آسیہ نامی بچی کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی تھی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کے والدین کے درمیان آئے روز جھگڑے ہوتے رہتے تھے اور اس رات بھی جھگڑے کے بعد والدہ گھر سے چلی گئی تھی، مبینہ خودکشی کے وقت بچی گھر پر اکیلی تھی۔