ہمایوں سعید خطرناک حادثے کا شکار ہوگئے تھے، ندا یاسر کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے ہمایوں سعید کی زندگی میں پیش آنے والے سنگین حادثے کا انکشاف کر دیا۔
ندا یاسر نے اپنے حالیہ پروگرام میں معروف اداکار ہمایوں سعید کے ماضی میں ایک سنگین حادثے کا شکار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ پروگرام میں بطور مہمان شریک ہونے والی اداکارائیں نتاشا علی، رُباب مسعود، حرا عمر اور ثناء عسکری کو ندا نے بتایا کہ ہمایوں سعید کو تھائی لینڈ میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران خطرناک حادثہ پیش آیا تھا۔
ندا کے مطابق ہمایوں سعید جیٹ اسکیئنگ کرتے ہوئے پھسل گئے تھے، جس کے نتیجے میں ان کا جبڑا فریکچر ہو گیا۔ ندا نے مزید بتایا کہ چونکہ ان کے بہنوئی ڈاکٹر فراز نواز ایک ڈینٹل سرجن ہیں، اس لیے ہمایوں سعید نے ان ہی سے علاج کروانے کا فیصلہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمایوں اس قدر ان کے بہنوئی پر اعتماد کرتے تھے کہ انہوں نے کسی اور ڈاکٹر سے علاج کروانے سے انکار کر دیا اور صرف درد کم کرنے کے لیے پین کلرز لیتے رہے جب تک ڈاکٹر فراز نواز سے اپاؤنٹمنٹ نہیں مل گیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہمایوں سعید
پڑھیں:
کراچی: ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق
بھینس کالونی موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 40 سالہ صدیق کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔