پنجاب اور وفاق کے مینڈیٹ چوروں کی آہ و بکاان کے انجام کی خبر دے رہی ہے،ترجمان پی ٹی آئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
پنجاب اور وفاق کے مینڈیٹ چوروں کی آہ و بکاان کے انجام کی خبر دے رہی ہے،ترجمان پی ٹی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن)کے وزرا کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری تحریک کے اعلان کے ساتھ ہی اس کی کامیابی کے اثرات نمایاں ہوگئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اعلان کے ساتھ ہی لیگی وزرا کے بیانات سے تحریک کی کامیابی کے اثرات نمایاں ہونا شروع ہو چکے ہیں، پنجاب اور وفاق کے مینڈیٹ چوروں کی آہ و بکا ان میں پائے جانے والے خوف اور ان کے انجام کی خبر دے رہی ہے۔ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ اپنے خوف کو چھپانے کیلئے کٹھ پتلیوں کے درباریوں اور کنیزوں کو صدا گیری کیلئے میدان میں اتارا جارہا ہے، اقتدار پر قابض سرکار کی پراپیگنڈہ مشینری ایک جانب اپنی بقا کی بھیک مانگے گی جبکہ دوسری جانب قوم کو کنفیوژ کرنے کے منصوبے بنائے گی۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مجرموں کے ہاتھوں ملک و قوم کے وجود پر مسلط تباہی ان کے گھناونے پن کو بے نقاب کرنے کے ساتھ عوام کو ان سے نجات کیلئے باہر نکلنے کی دعوت دے رہی ہے، پوری قوم نے دیکھ لیا کہ مینڈیٹ سے محروم گروہ کے پاس ظلم، جبر اور فسطائیت کے علاوہ اقتدار پر قبضے کا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی آئین، قانون اور جمہوریت کی بقا اور سلامتی کی ضامن ہے، غاصب اپنی کھال بچانے کیلئے عمران خان کو قید میں رکھنے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں، قوم فیصلہ کر چکی، آئین کا حلیہ بگاڑ کر اور عدلیہ اور میڈیا کو نکیل پہنا کر قوم کو ابدی غلام بنانے کے ملکروہ منصوبوں کا ہرگز کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخیبرپختونخوا حکومت کا کفایت شعاری مہم کا اعلان، غیر ضروری اخراجات پر پابندی عائد خیبرپختونخوا حکومت کا کفایت شعاری مہم کا اعلان، غیر ضروری اخراجات پر پابندی عائد خیبرپختونخوا میں حکومت ختم کر کے گورنر راج نافذ کرنے کی تبدیلی کو اچھا نہیں سمجھتا، مولانا عبدالغفور حیدری عمران خان مذاکرات چاہتے ہیں تو قانون کے سامنے سر جھکائیں، غلطیوں کا اعتراف اور توبہ کریں، امیر مقام اسٹیبلشمنٹ کسی سیاسی عمل میں نہیں آنا چاہتی،پی ٹی آئی کو مذاکرات کرنے ہیں تو سپیکر کی میز پر لوٹنا ہو گا، طلال چودھری نواز شریف حکومت سازش سے ختم کی گئی، پی ٹی آئی مکافاتِ عمل کا شکار ہے، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق پی ٹی آئی نے 5اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا، نوٹیفکیشن جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی دے رہی ہے نے کہا کہ
پڑھیں:
ملک احمد بھچر کا انسداد دہشت گردی عدالت کی سزا کو چیلنج کرنے کا اعلان
اپوزیشن لیڈر ملک احمدخان بھچر(فائل فوٹو)۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمدخان بھچر نے سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت سے سنائی گئی سزا کے فیصلے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھر کو 9 مئی کے کیس میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
اپوزیشن لیڈر ملک احمدخان بچھر نے کہا کہ عدالت نے سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمے کا آئین سے ہٹ کر فیصلہ دیا، میرے خلاف قانونی ضابطے پورے کیے بغیر سزا کا فیصلہ سنایا گیا۔
سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم این اے احمد چھٹہ سمیت تمام کارکنوں کو بھی دس دس سال قید کی سزا کا حکم سنایا ہے۔
انھوں نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کے بعد حکومت نے عدالتوں کو اپنے تابع کرلیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ 9 مئی کے سیاسی مقدمات میں ہمیں اس طرح کے فیصلوں کی امید ہے، تحریری فیصلہ موصول ہونے کے بعد ہائیکورٹ سے رجوع کروں گا۔