5 اگست کا احتجاج عوام کیلئے بانی پی ٹی آئی کی کال ہے، سلمان اکرم راجہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ 5 اگست کا احتجاج عوام کیلئے بانی پی ٹی آئی کی کال ہے۔
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ احتجاج اس نظام سے بیزاری کے لیے کیا جارہا ہے، پاکستان کے ہر گاؤں، چوک اور گلی میں احتجاج کیا جائے گا۔ آرٹیکل15، 17 اور 19 کے تحت پُرامن احتجاج کرنا شہری کا حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح الیکشن لوٹا گیا، ممبران کو نااہل کیا گیا، اس کے خلاف احتجاج ہوگا، کیسز میں پھرتی دکھا کر نااہل کیا جارہا ہے اور جیل میں ڈالا جارہا ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی تھی تاہم اب آئندہ سماعت 12 اگست کو ہوگی۔
سلمان راجہ نے کہا کہ ایک طرف پریس کانفرنس کرنے پر چھوڑا جاتا ہے تو دوسری طرف سزا دی جاتی ہے، پارٹی ورکر اور تنظیم مل کر اپنی آواز بلند کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹے مقدمات میں لوگوں کو گھروں سے اٹھایا جارہا ہے ہم پھر بھی اپنی جگہ کھڑے ہیں، احتجاج سے متعلق تمام فیصلے آئین و قانون کے مطابق ہوں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی جارہا ہے کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی 8 اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
سپریم کورٹ میں 9 مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی 8 اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس محمد شفیع صدیقی پر مشتمل 2 رکنی بینچ کل اسلام آباد میں ساڑھے 9 بجے سماعت کرے گا۔
سلمان صفدر کے ذریعے بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کیسز میں اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی تھیں۔