حکومت کے پی ٹی آئی سے مذاکرات، حکومتی اتحادیوں کے نام سامنے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے 26 معطل ارکان کی ممکنہ نااہلی کا معاملہ، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت کل حکومت اور اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس کیلئے حکومتی ٹیم فائنل کرلی گئی۔
حکومت اور اسکے اتحادیوں نے تحریک انصاف سے مذاکرات کے لئے 11 رکنی ٹیم تشکیل دے دی، اپوزیشن کی جانب سے ابھی تک اسمبلی سیکرٹریٹ کو اپنی مشاورتی ٹیم سے آگاہ نہیں کیا گیا۔
حکومت اور اسکے اتحادیوں کی وزیر برائے پارلیمانی امور میاں مجتبی شجاع الرحمن اور وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق شامل ہیں۔
حکومتی ٹیم میں مسلم لیگ قاف سے تعلق رکھنے والے چوہدری شافع حسین، سمیع اللہ خان، رانا ارشد اور پاکستان پیپلز پارٹی کے علی حیدر گیلانی شامل ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق چوہدری افتخار حسین چھچڑ، راحیلہ خادم حسین، امجد علی جاوید اور احمد اقبال چوہدری بھی حکومتی ٹیم کا حصہ ہیں، استحکام پاکستان پارٹی کے شعیب صدیقی بھی حکومتی ٹیم کو حصہ ہیں۔
اپوزیشن کی جانب سے آج رات تک مذاکرات کے لئے نام موصول کر دئیے جائیں جائیں گے۔
مزیدپڑھیں:ٹویوٹا کی عام گاڑی مہنگی اور لینڈ کروزر سستی ہوگئی
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: حکومتی ٹیم
پڑھیں:
حکومت کی جانب سے وفاقی بجٹ میں تاخیر کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے وفاقی بجٹ میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق حکومت بجٹ اجلاس سے قبل اہم قانون سازی کرنا چاہ رہی ہے، قانون سازی کے آئندہ وفاقی بجٹ سے متعلق اہم اثرات ہوں گے تاہم پیپلز پارٹی قانون سازی کے حق میں نہیں ہے۔
پارلیمانی ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شگر ویلی میں اپنے خطاب میں واضح پیغام دیا ہے، پیپلز پارٹی مجوزہ ترامیم کی مخالفت کر رہی ہے، بجٹ اجلاس سے قبل ترامیم نہ ہو سکیں تو آئندہ مالی سال میں تبدیلیاں نہیں آسکیں گی۔
حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان
پارلیمانی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پیپلز پارٹی کو منانے کے لیے اہم شخصیات کو ٹاسک دے دیا گیا ہے، بلاول بھٹو زرداری فی الحال گلگت بلتستان میں الیکشن مہم میں مصروف ہیں، بلاول بھٹو زرداری کو منانے کے بعد ہی بجٹ اجلاس کی نئی تاریخ دی جا سکے گی۔
مزید :