سٹی42: پی ٹی آئی کے 5 اگست کو احتجاج کے متعلق  راوپلنڈی کی اڈیالہ جیل سے اہم خبر آ گئی۔

پی ٹی آئی کے بانی نے اپنی ہدایت پر رکھے گئے پانچ اگست کے احتجاج کے غبارے میں خود ہی سوئی مار ڈالی۔ بانی نے کہا ہے کہ اس احتجاج کے لئے ان کے بیٹے انگلینڈ سے پاکستان نہیں آئیں گے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں کو اس وقت جھٹکا لگا جب عمران خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔
 
 بانی کا یہ انکشاف پاکستانی میڈیا کے لئے بریکنگ نیوز بن گیا کہ عمران خان نے  اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔ اس سے پہلے پی ٹی آئی پانچ اگست کو اپنے بانی کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے لئے "احتجاج" کی تیاری کر رہی تھی اور پی ٹی آئی کی سینئیر ترین قیادت کی طرف سے بار بار یہ بتایا جا رہا تھا کہ بانی کے دونوں بیٹے جو انگلینڈ مین رہتے ہیں، اپنے والدد کی رہائی کی تحریک چلانے کے لئے پاکستان آ رہے ہین ، یہ کہا جا رہا تھا کہ بانی کے دونوں بیتے پانچ اگست کو پی ٹی آئی کے احتجاج مین شامل ہوں گے تو انہیں دیکھنے کے لئے پی ٹی آئی کے کارکن اور حامی بڑی تعداد مین احتجاج میں شریک ہوں گے۔

جنوبی ایشیائی ملک کا 40 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان

آج اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے  باتیں کرنے کا موقع ملا تو صحافیوں نے ان سے ان کے بیتوں کی پاکستان آمد کے پروگرام کے بارے مین پوچھا،  عمران خان نےکہا کہ قاسم اور سلیمان پاکستان نہیں آئیں گے۔ عمران خان نے صاف بتا دیا   کہ ان کے بچے کسی احتجاجی تحریک میں شریک ہوں گے اور نہ ہی کسی احتجاجی تحریک کی قیادت کریں گے۔

خیال رہےکہ گزشتہ کچھ دنوں سے پی ٹی آئی کے سینئیر لیدر خود یہ بتا رہے تھے کہ قاسم اور سلیمان احتجاج کرنے کے لئے پاکستان آ رہے ہین اور خود ہی یہ دھمکیاں دے رہے تھے کہ حکومت نے قاسم اور سلیمان کو پاکستان آنے سے روکنے کی کوشش کی تو یہ  بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو گی۔ 

 2 کمپنیوں نے پاکستان سے گدھےکے گوشت کی برآمدکےلائسنس کیلئے درخواست دے دی

اب بانی پی ٹی آئی نے اپنے دونوں بیٹوں کو  پاکستان آنے سے  روک  دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے اعلان کردہ 5 اگست کے احتجاج کو صرف ایک ہفتہ باقی ہے لیکن اس احتجاج کی کسی تیاری کے لئے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی کوئی سرگرمی ملک کے کسی بھی حصہ میں نطر نہیں آ رہی۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پاکستان ا نے سے پی ٹی ا ئی کے اڈیالہ جیل احتجاج کے اگست کو کے لئے

پڑھیں:

اڈیالہ جیل میں کل توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت منسوخ

—فائل فوٹوز

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں کل ہونے والی توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت منسوخ کر دی گئی۔

اس ضمن میں بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف کو عدالتی عملے نے آگاہ کر دیا ہے۔

کل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں اس کیس کی نئی تاریخ سے آگاہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اڈیالہ جیل میں کل توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت منسوخ
  • ایک سال میں بینکوں کے ڈپازٹس 3685 ارب روپے بڑھے گئے
  • اگست میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 3 فیصداضافہ
  • اڈیالہ جیل میں این سی سی آئی اے کی عمران خان سے تفتیش ، بانی نے سوشل میڈیا اکاونٹس چلانے والے شخص کی شناخت بتانے سے صاف انکار ، مریم نواز خان کا دعویٰ
  • بانی پی ٹی آئی سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش کی اندرونی کہانی
  • ایف آئی اے ٹیم کی اڈیالہ جیل آمد، بانی پی ٹی آئی سے ایک گھنٹہ پوچھ گچھ
  • ایک شخص نے اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے پی ٹی آئی کو کرش کیا، عدلیہ کو اپنے ساتھ ملالیا، عمران خان
  • علی امین کی آج پھر عمران خان سے ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل آمد متوقع، سیکیورٹی اسٹاف اڈیالہ پہنچ گیا
  • غیر دانشمندانہ سیاست کب تک؟
  • سپریم کورٹ: بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی درخواست دائر