بیوی کو طلاق دینے کے بعد شہری کا دودھ سے نہا کر انوکھا جشن
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
آسام(نیوز ڈیسک)بھارت کی ریاست آسام کے رہائشی کے لیے ایک نیا دن تھا، اور اس دن کو منانے کا طریقہ بھی کچھ منفرد تھا۔ مانک علی نامی آسام کے شہری نے اپنی طویل عرصے سے منتظر ”آزادی“ کو ایک انوکھے طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا۔ مانک علی نے اپنی بیوی سے قانونی طور پر علیحدہ ہونے (طلاق لینے) کے بعد دودھ سے نہا کر جشن منایا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک وائرل ویڈیو میں بھارتی شہری کو اپنے گھر کے باہر، پلاسٹک کی چادر پر، دودھ کی چار بالٹیوں کے ساتھ کھڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مذکورہ شخص ایک کے بعد ایک دودھ سے بھری چھوٹی بالٹی اپنے اوپر ڈال کر خوشی کا اظہار کرتا ہے۔
ویڈیو میں مانک علی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج سے میں آزاد ہوں۔ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبولیت حاصل کی اور صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔
ویڈیو میں مانک کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ اپنے عاشق کے ساتھ بھاگ جاتی تھی۔ میں نے ہمارے خاندان کی سکونت کے لیے خاموش رہ کر اسے برداشت کیا۔
مقامی افراد کے مطابق مانک علی کی بیوی نے پہلے بھی کم از کم دو بار فرار ہو کر علیحدگی اختیار کرنے کی کوشش کی تھی، جس کے بعد دونوں نے باہمی طور پر اپنی شادی کو قانونی طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
View this post on Instagram
A post shared by Kiddaan Entertainment (@kiddaanentertainment)
مانک علی کا کہنا تھا کہ میرے وکیل نے مجھے کل بتایا تھا کہ طلاق حتمی ہو چکی ہے۔ تو آج میں اپنی آزادی کا جشن دودھ میں نہا کر منا رہا ہوں۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی، اور لوگوں نے اس پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ کچھ لوگوں نے اس عمل کو غیر معمولی اور منفرد طریقہ جشن قرار دیا، جب کہ دیگر نے اس پر مذاق بھی اڑایا۔
مزیدپڑھیں:مون سون بارشیں: ملک بھر میں 49 بچوں سمیت 104 شہری جاں بحق، 413 گھر تباہ ہوئے
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سارہ عمیر نے شوہر سے طلاق کی تصدیق کر دی
پاکستانی ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ سارہ عمیر نے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے خاموشی توڑ دی۔
سارہ عمیر نے کم عمری میں ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور ان کا پہلا ڈرامہ 2008ء میں پی ٹی وی پر نشر ہوا، انہوں نے کئی مقبول ڈراموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، اس کے علاوہ سارہ نے نجی ٹی وی کے مقبول ریئلٹی شو دیسی کڑیاں کا بھی ٹائٹل اپنے نام کیا۔
سارہ عمیر نے 2014ء میں مشہور ہدایتکار محسن طلعت سے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا تاہم حال ہی میں وہ تماشا سیزن 4 سے باہر ہونے کے بعد ایک شو میں جلوہ گر ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی طلاق کی خبر سب کے سامنے رکھی۔
سارہ عمیر نے کہا کہ میں نے تماشا میں حصہ اس لیے لیا کہ مجھے ایک بریک کی ضرورت تھی، میں اور میرے سابق شوہر ایک ہی فیلڈ سے تعلق رکھتے ہیں اس لیے اکثر سامنا ہو جاتا ہے، میں سمجھتی ہوں اب سب کو بتا دینا چاہیے کہ میری طلاق ہو چکی ہے، جو کہ تماشا میں آنے سے چند ماہ پہلے ہوئی، میں ذہنی دباؤ میں تھی اور مجھے بطور سنگل پیرنٹ کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تماشا نے مجھے سکون دیا، وہاں نہ کوئی فون تھا، نہ باہر کی دنیا سے تعلق، نہ ہی ملاقاتیں، میں ہمیشہ چاہتی تھی کہ کچھ وقت ایسے مقام پر گزاروں جہاں سگنلز ہی نہ ہوں اور اللّٰہ نے مجھے یہ موقع دیا، جب میں نے شو کا پرومو ریکارڈ کیا تو یہی کہا تھا کہ میں اپنی زندگی میں اتنی مشکلات دیکھ چکی ہوں کہ تماشا میرے لیے بس کھیل ہی ہو گا، وہاں جب لوگوں کو لڑتے دیکھتی تھی تو سب کچھ بچکانہ سا لگتا تھا۔
Post Views: 8