’یہ وہی ہے نہ جو گزشتہ روز بکواس کر رہا تھا؟‘ حکومت پر تنقید کرنیوالے شہری کی مبینہ گرفتاری پر حنا پرویز بٹ کا ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جولائی 2025ء ) حکومت پر تنقید کرنے والے شہری کی مبینہ گرفتاری پر مسلم لیگ ن کی رہنماء حنا پرویز بٹ کا ردعمل سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بارش کے دوران راستوں کی بندش کے دوران برسات کے پانی سے بھرے روڈ پر سے اپنی موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے ایک شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئی جس میں شہری کو حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے دیکھا اور سنا گیا، بعد ازاں وہی شہری ایک اور تصویر میں پولیس موبائل میں بیٹھا دکھائی دیا جس سے بظاہر یہی معلوم ہوا کہ مبینہ طور پر پولیس نے اس شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
(جاری ہے)
یہ وہی ہے نہ جو گزشتہ روز بکواس کر رہا تھا؟؟ کہاں گیا وہ جوش ؟ pic.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے حکومت پر شہری کی
پڑھیں:
گزشتہ 5 سال میں حکومت کے ذمہ ملکی قرضے میں 28 ہزار ارب روپے سے زائد اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) گزشتہ پانچ سال میں حکومت کے ذمہ ملکی قرضے میں 28 ہزار ارب روپے سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، حکومت کا اندرونی قرضہ 54 ہزار 471 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔(جاری ہے)
دستاویز کے مطابق جون 2021 میں اندرونی قرضہ 26 ہزار 265 ارب روپے تھا، جون 2025 میں قرضوں کی اصل رقم کی ادائیگی 25 ہزار 9 ارب روپیرہی، اندرونی قرضوں پر سود کی ادائیگی سالانہ 7 ہزار 997 ارب روپیتک ریکارڈکی گئی، صرف سود کی ادائیگی میں ایک سال کیدوران 800 ارب روپیسیزیادہ اضافہ ہوا، جون2024 میں قرضوں پر سالانہ سود 7 ہزار 164 ارب روپے تھا، جون2023 میں سود کی ادائیگی 4 ہزار 936 ارب روپے تھی، جون2021 میں قرضوں پر سود کی ادائیگی کاسالانہ حجم 2524 ارب روپے تھا، ملک کے اندرونی قرضوں کا بوجھ سال بہ سال بڑھتا جا رہا ہے۔