تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر کے پی نے کہا کہ افغانستان کے باشندے بے شک عالمی قوانین کے مطابق ویزے پر تجارت اور سیاحت کے لیے پاکستان آ اور جا سکتے ہیں لیکن ویزے کے بغیر غیر قانونی طور پر قیام نہیں کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے افغان حکومت کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان اس وقت بھارت اور اسرائیل کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے۔ خیبر پختونخوا کے علاقے ترکئی، جلبئی اور دیگر مقامات پر بجلی گرڈ اسٹیشن اور دیگر منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے افغان مہاجرین کی پاکستان سے انخلا کے حوالے سے واضح کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے باشندے بے شک عالمی قوانین کے مطابق ویزے پر تجارت اور سیاحت کے لیے پاکستان آ اور جا سکتے ہیں لیکن ویزے کے بغیر غیر قانونی طور پر قیام نہیں کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح پاکستانی دنیا کے ہر ملک میں ویزے پر آتے جاتے ہیں اسی طرح قانون افغان باشندوں کے لیے بھی ہے، وہ ہمارے بہن بھائی ہیں ہمیشہ پاکستان میں بطور مہاجرین قیام ان کی خوب مہمان نوازی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج افغانستان اسرائیل اور بھارت کے ہاتھوں کھیل رہا ہے اور وہاں کی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہورہی ہے اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے امن کے لیے جام شہادت نوش کی۔ گورنر کے پی نے کہا کہ جب پاکستان میں امن ہو گا تو ملک میں ترقی اور خوش حالی ہوگی، خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک میں امن لانے کے لیے ہم پرعزم ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قیادت کی جانب سے ہری پور ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات غلط قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان پولنگ اسٹیشنوں میں ڈیوٹی کرنے والے تو صوبائی حکومت کے محکموں صحت، تعلیم اور دیگر کے ملازمین ہی تھے تو پھر الیکشن میں دھاندلی کہاں سے ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن جانا اچھی بات ہے اسی طرح پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن کا پر امن احتجاج ان کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنچاب میں بھی پی پی پی کے امیدواروں نے پریس کانفرنس اور شکوہ کرکے کہا کہ وہ دھاندلی کے خلاف ثبوتوں کے ساتھ الیکشن کمیشن کے پاس جائیں گے، پی پی پی ہمیشہ سے یہ کہتے ہوئے چلی آرہی ہے کہ ملک میں عام انتخابات شفاف، آزادانہ اور غیر جانب درانہ ہونے چاہئیں تاکہ عوام اپنے پسند کے نمائندے منتخب کر سکیں۔ فیصل کریم کندی نے کہا کہ اپوزیشن 27 ویں ترمیم پر جو اعتراض کررہی ہے تو آج، کل اور کسی کی حکومت آکر اس کے بعد اور ترامیم کرے گی۔ گورنر نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ وہ جہاں بھی جاتے ہیں تو لوگ سڑکوں، روڈز اور پلوں کی تعمیر کا مطالبہ کرتے ہیں حالانکہ یہ صوبائی حکومت کے کام ہیں، مجھے صوابی میں کسی بھی جگہ ڈبل روڈ نظر نہیں آیا، ہم پر گیس اور بجلی مرکز کے محکمے قرار دینے والوں کی پی ٹی آئی اس صوبے پر مسلسل 13 برسوں سے حکومت کررہی ہے مگر اب تک کچھ نہیں کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کرتے ہوئے فیصل کریم پی ٹی آئی نے کہا کہ سکتے ہیں ملک میں کے لیے

پڑھیں:

سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل ہو جاتا ہے تو یہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے ایک "تاریخی جست" ثابت ہوگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی عرب کے مجوزہ سول جوہری معاہدے کو اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے سے مشروط کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا تھا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ سول جوہری معاہدے کی حتمی منظوری اس وقت تک نہیں دی جائے گی جب تک سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل نہیں ہو جاتا۔

ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ مجوزہ معاہدہ صرف پُرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا اور اس کے تحت سعودی عرب کو یورینیئم افزودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ ایک روز قبل جب اس مجوزہ جوہری معاہدے کی ابتدائی منظوری کا اعلان کیا گیا تھا تو صدر ٹرمپ نے اسے سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کی شرط سے منسلک نہیں کیا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے واضح کیا کہ دونوں معاملات ایک دوسرے سے وابستہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار