تیونس : ٹی وی پر صدر کی تقریر نہ سننے پر شہری کو 6ماہ قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تیونس سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) تیونس میں ٹی وی پر نشر ہونے والے صدارتی خطاب کو سننے سے انکار کر نے پر عدالت نے شہری کو 6ماہ قید کی سنا کر جیل بھیج دیا ۔ مقامی سطح پر انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک کام کرنے والی ایک این جی او تنزانیہ لیگ آف ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ ملزم نے ایک قصباتی جیل میں ہوتے ہوئے صدر کی تقریر سننے سے انکار دیا تھا اور کہا تھا اسے صدر کی سرگرمیوں اور مصروفیات سے کوئی دلچسپی نہیں۔ اس کے ساتھ رہنے والے افراد نے شکایت حکام تک پہنچائی۔ ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ صدر قیس سعید کی تقریر نہ سننا بھی عدالت نے جرم قرار دے دیا ہے۔ وکیل عادل صغیر کے مطابق ان کے موکل کے خلاف شروع میں تنزانیہ کے تعزیراتی قانون کے آرٹیکل 67 کے تحت کاررائی کی گئی۔ کیونکہ یہ آرٹیکل 67 مملکتی سربراہ کے خلاف جرائم کی سزاؤں سے متعلق ہے۔ بعد میں تعزیراتی آرٹیکل 67 کے بجائے پبلک ڈیسنسی کے قانون کے تحت سزا سنائی گئی۔ وکیل کے مطابق مقدمے کی دفعات کی تبدہلی اس لیے کی گئی تاکہ یہ ایک سیاسی مقدمہ نہ کہلائے۔انسانی حقوق تنظیم کے مطابق پہلے مقدمے کا خاتمہ ہو گیا تھااور اس کے اہل خانہ اب اس کی رہائی کی امید کر رہے تھے،تاہم اس دوران یہ نیا مقدمہ بنا کر سزا سنا دی گئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شہدادپور: موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان کی شہری کو اغوا کرنےکی کوشش
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شہدادپور(نمائندہ جسارت)دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ،نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی دن دیہاڑے فضل نامی شہری کو اغواءکرنے کی کوشش، مزاحمت پر گولی مار کر زخمی کردیا، ملزمان فرار ہوگئے،زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، لواحقین نے واقعے کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے مقامی پولیس سے تحفظ کی اپیل کردی، خیبرپختونخوا کے علاقہ غازی سے اپنے بہنوئی کے گھر رہائش پذیر شخص فضل نے صحافیوں کو بتایا کہ قبضہ مافیا گروپ کی جانب سے دھمکیاں ملنے
کے بعد اپنی اور اپنے بچوں کی جان بچانے کی خاطر وہ خیبرپختونخوا میں اپنے آبائی علاقہ غازی سے شہداد پور اپنے بہنوئی کے پاس منتقل ہواہے،گزشتہ روز وہ سودا سلف لینے کے لیے بازار گیا تو گلی میں پہلے سے موجود 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم مسلح افراد نے اسے روکا اور اس سے اس کے بھائی لیاقت کے بارے میں پوچھا کہ آیا وہ بھی اس کے ساتھ رہائش پذیر ہے،جب اس نے اپنے بھائی کے بارے میں کچھ نہ بتایا تو انہوں نے اسے اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی،تاہم شور مچانے پر ملزمان نے اسے ٹانگ پر گولی مار دی، اور موقع سے فرار ہو گئے، ڈاکٹروں کے مطابق زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔