حکومت پاکستان کا مظلوم فلسطینیوں کیلئے بڑا اقدام
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
وفاقی حکومت نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں فلسطین کے لیے فوری امدادی پیکیج کا اعلان کردیا ۔
این ڈی ایم اے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے 100 ٹن پر مشتمل دو کارگو طیاروں کے ذریعے امداد بھجوائے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ امدادی پروازیں اگلے دو دن میں روانہ ہوں گی، امدادی سامان خصوصی پرواز کے ذریعے اردن اور مصر کے راستے فلسطین پہنچائی جائے گی۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار امدادی سامان کی روانگی و ترسیل کی نگرانی کریں گے، اردن اور مصر میں پاکستانی سفیر فلسطینی علاقوں میں امداد کی ترسیل یقینی بنائیں گے۔
حکومت پاکستان نے کہا کہ پاکستانی عوام فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یک جہتی اور حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
عمرہ زائرین کو جعلسازی سے بچانے کیلئے اہم اقدام
اسلام آباد: حکومت نے عمرہ زائرین کو جعلسازی سے بچانے کےلئے اہم اقدام کیا ہے۔
وزارت مذہبی امور نے عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی ہے جو کہ جعل سازی کو روکنے کے لیے اہم پیش رفت ہے۔ 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہے۔
عمرہ کمپنیوں کی فہرست اسلامی سال 1447 ہجری کیلئے قابلِ عمل ہے۔
وزارت مذہبی امور نے جعل سازی سے بچنے کے لیے ہدایت کی ہے کہ عمرہ زائرین بکنگ سے پہلے وزارت کی ویب سائٹ سے کمپنی کی لازمی تصدیق کریں۔
ترجمان نے کہا کہ رقم کی ادائیگی بینک کے ذریعے کمپنی اکاؤنٹ میں کی جائے اور عمرہ زائرین کمپنی سے ادائیگی رسید اور معاہدے کی کاپی لازمی حاصل کریں۔