آئی پی ایل چوری اسکینڈل: وانکھیڑے اسٹیڈیم ممبئی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان غائب
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
بھارت کے معروف وینکھیڑے اسٹیڈیم میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیموں کی جرسیز کی مبینہ چوری نے بی سی سی آئی کی اندرونی سیکیورٹی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
پولیس کے مطابق وینکھیڑے اسٹیڈیم میں بی سی سی آئی کے آفیشل مرچنڈائز اسٹور سے 6 لاکھ 52 ہزار روپے مالیت کی جرسیز چوری ہوئیں، جس کا الزام ایک سیکیورٹی منیجر پر لگایا گیا ہے۔ پولیس اسٹیشن میں واقعے کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے، اور تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں:آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم، کوہلی کی رائل چیلنجرز بنگلورو پہلی مرتبہ چیمپیئن بن گئی
شکایت بی سی سی آئی کے ملازم ہیمانگ بھرت کمار امین (عمر 44 سال) نے 17 جولائی کو درج کرائی، جس میں بتایا گیا کہ معمول کے آڈٹ کے دوران اسٹور میں اسٹاک کی کمی سامنے آئی۔ غائب ہونے والی جرسیز میں ممبئی انڈینز، چنئی سپر کنگز، دہلی کیپیٹلز اور رائل چیلنجرز بنگلورو کی جرسیز شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو ایک کارڈ بورڈ باکس لے جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے، جس کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ تاحال کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔
مزید پڑھیں:آئی پی ایل کے دوران پاکستانی حملے کا خطرہ، دھرم شالا اسٹیڈیم میں کیا ہوا؟ مچل اسٹارک کی اہلیہ نے بتادیا
یاد رہے کہ آئی پی ایل دنیا کی مہنگی ترین اور مقبول کرکٹ لیگز میں شمار ہوتی ہے، جس کا 2025 کا سیزن حال ہی میں اختتام پذیر ہوا، جہاں رائل چیلنجرز بنگلورو نے پنجاب کنگز کو 6 رنز سے شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل جیتا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی پی ایل آئی پی ایل چوری اسکینڈل وانکھیڑے اسٹیڈیم ممبئی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آئی پی ایل آئی پی ایل
پڑھیں:
غزہ میں قحط اور نسل کشی چھپانے کیلئے اسرائیل کی جانب سے لاکھوں ڈالر خرچ کرنے کا انکشاف
غزہ: نئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں قحط نہ ہونے کا پروپیگنڈا کرنے کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کیے ہیں۔
ویژن نیوز اسپاٹ لائٹ اور جرمن نشریاتی ادارے کی فیکٹ چیک رپورٹ کے مطابق، اسرائیل نے اس سلسلے میں اپنی سرکاری اشتہاری ایجنسی کا استعمال کرتے ہوئے یورپ اور شمالی امریکہ میں رائے عامہ کو متاثر کرنے کی کوشش کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان مہمات میں یہ پروپیگنڈا کیا گیا کہ غزہ کی صورتحال معمول کے مطابق ہے، حالانکہ حقیقت میں وہاں قحط اور انسانی المیہ جاری تھا۔
دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک روز میں مزید 60 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں 6 سالہ جڑواں بچے اور 3 صحافی بھی شامل ہیں۔ اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی فوج کے حملوں میں 64 ہزار 871 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 64 ہزار 610 زخمی ہو چکے ہیں۔