Daily Mumtaz:
2025-09-18@21:27:07 GMT

ہری پور روڈ پر کار اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT

ہری پور روڈ پر کار اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

ہری پور روڈ پر کار اور ٹریلر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں 2 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

مظفرآباد: شہری آبادی میں گھسنے والا تیندوا 2 روز بعد قابو کر لیا گیا

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں شہری آبادی میں گھس آنے والا تیندوا بالآخر 2 روز کی کوششوں کے بعد پکڑ لیا گیا۔

سوموار کے روز تیندوے کے اچانک شہر میں داخل ہونے سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق تیندوا سب سے پہلے پوش علاقے سینٹر پلیٹ میں واقع جناح ڈینٹل اسپتال کے احاطے میں دیکھا گیا، جس کے بعد وہ مختلف مقامات پر نمودار ہوتا رہا۔

مزید پڑھیں: تیندوا شہری آبادی میں داخل، مظفرآباد میں خوف و ہراس

اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو 1122 اور محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور فوری سرچ آپریشن شروع کیا۔ تیندوا بار بار ریسکیو ٹیموں کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوتا رہا جس سے شہریوں میں مزید بے چینی پیدا ہوئی۔

2 روز تک جاری سرچ آپریشن میں پولیس اور وائلڈ لائف اہلکاروں کے ساتھ مقامی رضاکار بھی شریک رہے۔ حکام کے مطابق تیندوے کو بالآخر بحفاظت قابو کر لیا گیا تاکہ کسی بڑے حادثے کا خدشہ نہ رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

تیندوا ریسکیو 1122 محکمہ وائلڈ لائف مظفرآباد

متعلقہ مضامین

  • برازیل میں طیارہ گر کر تباہ‘ 3افراد ہلاک
  • پشاور، گیس ٹینکر کا حادثہ، خطرناک صورتحال
  • ایئر انڈیا طیارہ حادثہ: جاں بحق مسافروں کے لواحقین نے امریکی کمپنیوں پر مقدمہ دائر کر دیا
  • موسلادھار بارشوں کے بعد سیلاب، گرم چشمہ تا چترال روڈ مختلف مقامات سے بند
  • ویتنام : ٹرک حادثے میں 3 افراد ہلاک‘ کئی زخمی
  • رکن اسمبلی کی گاڑی حادثے کا شکار، گل ابراہیم ساتھیوں سمیت زخمی
  • راولپنڈی: چکوال روڈ پر ٹرالر دکان میں گھس گیا، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی
  • حالیہ سیلاب سے ضلع مظفرگڑھ میں ہلاکتوں کی تعداد9ہوگئی۔
  • مظفرآباد: شہری آبادی میں گھسنے والا تیندوا 2 روز بعد قابو کر لیا گیا
  • مظفرگڑھ میں سیلاب سے اموات کی تعداد 9 ہو گئی