میکسیکو، ٹرین اور ڈبل ڈیکر بس میں خوفناک تصادم، 10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
MEXICO:
میکسیکو کے ریاستی حکام کے مطابق پیر کے روز ایک خوفناک حادثے میں ایک مال بردار ٹرین نے ایک ڈبل ڈیکر مسافر بس کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 41 سے زائد زخمی ہو گئے۔
حادثہ ریاست میکسیکو کے اطلاکومولکو میونسپلٹی میں ایک شاہراہ پر پیش آیا، جب بس ایک آہستہ رفتار ٹریفک کے دوران ریلوے ٹریک عبور کرنے کی کوشش کر رہی تھی کہ اس دوران فریٹ ٹرین پوری رفتار سے بس سے ٹکرا گئی۔
تصادم کے نتیجے میں بس کا اوپری حصہ مکمل طور پر اکھڑ گیا۔ ٹرین بس کو ریلوے لائن پر گھسیٹتی رہی جس سے جانی نقصان بڑھ گیا۔
ریاستی سول پروٹیکشن کے جنرل کوآرڈینیٹر آدریان ہرنینڈز کے مطابق بس کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔
تصاویر اور ویڈیوز میں حادثے کے بعد کا ہولناک منظر دیکھا جا سکتا ہے، جس میں بس کی چھت مکمل طور پر تباہ اور سامنے کا شیشہ چکنا چور دکھائی دے رہا ہے۔
حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ مسافروں کو بچانے کے لیے بس کی چھت سے باہر نکالنے کی کوششیں کیں۔
کینیڈین پیسفک کنساس سٹی کے ترجمان نے تصدیق کی کہ ٹرین کمپنی کی ذیلی تنظیم CPKC de Mexico کی زیرِ نگرانی چل رہی تھی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم اس سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں اور متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ ہم مقامی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔
حکام نے جائے وقوعہ پر دونوں اطراف کی ٹریفک کو بند کر دیا ہے تاکہ ایمرجنسی سروسز متاثرین تک بروقت رسائی حاصل کر سکیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔