خیبر پی کے میں پولیو کے دو کیس رپورٹ‘ ملک میں تعداد 26 ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, September 2025 GMT
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) جنوبی خیبر پی کے کے اضلاع لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد رواں سال ملک میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے۔ ایمرجنسی آپریشنز سینٹر ( ای او سی ) کے ترجمان نے کہا کہ وائرس کی روک تھام کے لیے جنوبی خیبر پی کے میں اعلیٰ معیار کی انسداد پولیو مہم جاری ہے جبکہ آج سے باجوڑ اور اپر دیر میں بھی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ رواں ہفتے 16 لاکھ 85 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 16 نئے کیسز سامنے آگئے
راولپنڈی:راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کے مطابق شہر سے اب تک مجموعی طور پر 374 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ان میں سے 82 مریض اس وقت مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔
محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے اب تک 13 لاکھ 6 ہزار 235 مقامات کی جانچ پڑتال کی گئی، جن میں سے 1 لاکھ 45 ہزار 575 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔
ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3 ہزار 845 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 1 ہزار 677 مقامات کو سیل کردیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ 3 ہزار 285 چالان جاری کیے گئے اور 97 لاکھ 61 ہزار 7 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔