پاکستان نے تاریخ کا بڑا بھیانک تجربہ جھیلا، ترقی کی راہیں ہموار کر رہے ہیں: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
پاکستان نے تاریخ کا بڑا بھیانک تجربہ جھیلا، ترقی کی راہیں ہموار کر رہے ہیں: احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے انسانی تاریخ کا سب سے بھیانک تجربہ جھیلا، اب دوبارہ ترقی کی راہیں ہموار کر رہے ہیں۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پوری دنیا کے سرمایہ کار ہمیشہ پاکستان سے پوچھتے تھے کہ وہ سی پیک میں کیسے حصہ دار بن سکتے ہیں مگر بدقسمتی سے ہماری نظر شاید ہمیں ہی کھا گئی۔
احسن اقبال نے کہا ہے کہ اس ملک میں انسانی تاریخ کا سب سے بھیانک تجربہ کیا گیا، ایک قوت کو کہا گیا کہ نیوکلیئر پاور کی باگ ڈور سنبھالو اور حکومت چلانے کی تربیت کرو مگر اس کام کے لیے ایک ایسے شخص کو منتخب کیا گیا جس نے ایک یونین کونسل تک نہیں چلائی تھی، ہم نے اپنے ہاتھوں پاکستان کی پوری گروتھ کریش کر دی۔
انہوں نے چین کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چین جیسا دوست ملک ہمارے پشت پر کھڑا تھا مگر اس کو کرپشن کے طعنے دیئے گئے اور مجبور کیا گیا کہ اس کے سرمایہ کار یہاں سے ویتنام چلے جائیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سیاست سوشل میڈیا کا کھیل نہیں مگر بدقسمتی سے ہم نے سیاست کو سوشل میڈیا کا کھیل بنا دیا، یکم اپریل 2022 کو پاکستان کے اندرونی ڈیفالٹ کی باتیں ہو رہی تھیں اور لوگ شرطیں لگا رہے تھے کہ پاکستان کتنے دن میں سری لنکا جیسا بن جائے گا۔
احسن اقبال نے کہا ہے کہ اب دوبارہ “اڑان پاکستان” پروگرام شروع کیا گیا ہے اور ہمیں اپنی صلاحیت کو بڑھانا ہو گا، آج ہر کوئی مصنوعی ذہانت کی بات کرتا ہے اور ہم نے 2016 میں نیشنل سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلی جنس قائم کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور ایران کے درمیان فضائی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا عمران خان کی 7 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت 13 ستمبر تک ملتوی این او سی کے بغیر پلاٹوں کی فروخت اور تعمیرات کا انکشاف،سی ڈی اے کا بحریہ ٹاؤن کو شوکاز نوٹس جاری،کاپی سب نیوز پر عمران خان تاریخ کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے اوئے توئے کلچر متعارف کرایا، رانا ثنااللہ ایپل کا بڑا ایونٹ: آئی فون 17 سیریز، واچ الٹرا 3 اور ایئرپوڈز پرو 3 آج متعارف فرانسیسی وزیراعظم پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام، حکومت تحلیل پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار پوائنٹس کی نئی بلندی پر پہنچ گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھیانک تجربہ تاریخ کا کیا گیا
پڑھیں:
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4700 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 4700 روپے اضافے کے بعد 391000 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 4030 روپے اضافے کے بعد 335219 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 307295 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 49 ڈالر اضافے کے بعد 3692 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا