بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی اپیلوں پر سماعت ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
فائل فوٹو
نو مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی اپیلوں پر سپریم کورٹ میں سماعت سلمان اکرم راجہ کی استدعا پر ملتوی کردی گئی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی تھی تاہم اب آئندہ سماعت 12 اگست کو ہوگی۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ سلمان صفدر کی جانب سے التواء کی درخواست ہے، اگلے ہفتہ کی تاریخ دے دیں اور نوٹس بھی کردیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سپریم کورٹ: 9 مئی کیسز میں ضمانت اپیلوں پر سماعت کے لیے بینچ تبدیل
سپریم کورٹ نے بانی تحریک انصاف کے 9 مئی کیسز میں دائر ضمانت اپیلوں پر سماعت کیلئے بینچ تبدیل کر دیا۔ ضمانت کی اپیلوں پر اب 12 اگست کو سماعت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ: 9 مئی کیسز میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پر سماعت 12 اگست تک ملتوی
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے، جس میں جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہوں گے۔
قبل ازیں عدالت نے وکیل سلمان صفدر کی استدعا پر کارروائی 12 اگست تک ملتوی کی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
9 مئی جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ عمران خان