پی ٹی آئی متحد ،اختلافات کا بیانیہ فیصلہ سازوں کی سازش ہے،سلمان اکرم راجا
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
پی ٹی آئی متحد ،اختلافات کا بیانیہ فیصلہ سازوں کی سازش ہے،سلمان اکرم راجا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)پی ٹی آئی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں اختلافات کا بیانیہ فیصلہ سازوں کی سازش ہے، یہ ملک اشرافیہ کا ملک ہے، تمام پارٹی کا آکٹھے ہوکر لاہور آنا یہ ثبوت ہے کہ ہم بانی کی رہائی کیلئے متحد ہیں۔
لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ریاست عدلیہ اور قوم کی رہائی ہے، تحریک انصاف میں اختلافات کا بیانیہ فیصلہ سازوں کی سازش ہے، یہ ملک اشرافیہ کا ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی ٹی آئی کی سربراہی میں ہم ملک کی تاریخ کو بدلیں گے، 8 فروری ہم کسی کو بھولنے نہیں دیں گے۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ تحریک انصاف نے صحت کارڈ متعارف کروایا تھا، پاکستان کے غریب عوام کا دل بانی پی ٹی آئی کے ساتھ دھڑکتا ہے، بانی تحریک انصاف کی رہائی کیلئے پوری قوم، پوری پارٹی متحد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام پارٹی کا آکٹھے ہوکر لاہور آنا یہ ثبوت ہے کہ ہم بانی کی رہائی کیلئے متحد ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاکھوں ٹن چینی باہر بھیج کر زیادہ قیمت پر واپس منگوائی جارہی ہے، ہماری تحریک ہر گھر سے نکلیں گی، ہمارا قوم سے وعدہ ہے کہ ہم نے اب پیچھے نہیں ہٹنا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعلی امین گنڈاپور کو سیاسی لوگوں سے ہی بات کرنا ہوگی، وزیراطلاعات پنجاب اگلی خبرتربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند، اسپل وے کھولنے کا فیصلہ عمران خان کے بیٹوں نے قانون ہاتھ میں لیا تو گرفتاری ہو گی ، گورنر خیبرپختونخوا مسلح جدوجہد کشمیریوں کا حق ہے، بھارت حرکتوں سے بازنہ آیا تو اسے مزید ہزیمت اٹھانا پڑیگی، وزیراعظم آزاد کشمیر ملک بھر میں مون سون کا نیا اسپیل داخل، ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری علی امین گنڈاپور کا مولانا فضل الرحمن کو اپنے بھائی سے الیکشن لڑنے کا چیلنج مون سون بارشیں، ملک بھر میں 49بچوں سمیت 104شہری جاں بحق، 413گھر تباہ ہوئے، این ڈی ایم اے موٹروے پر چکری کے قریب بس کھائی میں جاگری، 5افراد جاں بحقCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجا تحریک انصاف پی ٹی آئی کی رہائی نے کہا
پڑھیں:
پی ڈی ایم اے کا دورہ : انتظامیہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے، خواجہ سلمان رفیق
سٹی 42: خواجہ سلمان رفیق نے پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں صوبائی ایمرجنسی سنٹرکا دورہ کیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر عباس میلہ نے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ بارےآگاہ کیا۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا پنجاب کو سیلاب سے محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،انتظامیہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔
چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے کہا ریسکیو کو جدید آلات سے آراستہ کر دیا ہے، پری ڈیزاسٹر اور پوسٹ ڈیزاسٹر میکانزم کو مؤثر بنایا جا رہا ہے،۔
اقدامات سیلاب اور آبی خطرات سے بچاؤ کیلئےموثر ثابت ہوں گےگزشتہ سال کی نسبت پی ڈی ایم اے کی رواں سال تیاریاں بہتر ہیں۔
عمر عباس میلہ نے بتایا کہ مون سون سیزن و دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے