پی ٹی آئی میں اختلافات کا بیانیہ سازش، پوری پارٹی بانی کی رہائی پر متحد ہے، سلمان اکرم راجا
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں اختلافات کی خبریں محض ایک منظم سازش ہیں جو فیصلہ سازوں کی جانب سے پھیلائی جا رہی ہیں تاکہ تحریک کو کمزور کیا جا سکے، پورے ملک سے پارٹی رہنماؤں کا لاہور میں اکٹھا ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ تحریک انصاف بانی عمران خان کی رہائی کے لیے مکمل طور پر متحد ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کی رہائی صرف ایک شخص کی آزادی نہیں بلکہ ریاست، عدلیہ اور پوری قوم کی آزادی ہے، 8 فروری کے عام انتخابات میں عوام نے پی ٹی آئی کو بھرپور مینڈیٹ دیا، جسے چھیننے کی سازش کی گئی لیکن قوم اسے بھولے گی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف پاکستان کی تاریخ بدلنے جا رہی ہے، یہ ملک اشرافیہ کا ملک بن چکا ہے، جہاں عوام کو ان کا حق نہیں ملتا۔ ہم اس نظام کو چیلنج کرنے نکلے ہیں اور اب پیچھے ہٹنے کا کوئی سوال نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں لاکھوں ٹن چینی باہر بھیجی گئی اور اب وہی چینی مہنگے داموں واپس منگوائی جا رہی ہے، اس پورے کھیل سے صرف مخصوص اشرافیہ فائدہ اٹھا رہی ہے، تحریک انصاف اب صرف ایک سیاسی جماعت نہیں، ایک عوامی تحریک بن چکی ہے،’ہم ہر گھر سے نکلیں گے، ہر گلی، ہر سڑک پر بانی کی رہائی کا مطالبہ گونجے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ وقت مصلحتوں یا اختلافات کا نہیں، اتحاد اور جدوجہد کا ہے،ہمیں معلوم ہے کہ یہ ملک کس کے قبضے میں ہے اور ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ اسے آزاد کیسے کرانا ہے، ہمارا وعدہ ہے کہ ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے کیونکہ یہ تحریک اب قوم کی تحریک ہے۔
سلمان اکرم راجا نے عمران خان کی حکومت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے صحت کارڈ جیسے انقلابی اقدامات متعارف کرائے، جس سے لاکھوں پاکستانی مستفید ہوئے، ملک کے غریب عوام کا دل آج بھی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ دھڑکتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجا عمران خان کی تحریک انصاف نے کہا کہ کہ تحریک کی رہائی
پڑھیں:
عمران خان کی رہائی کے لیے ایک اور کوشش ،سابق رہنماؤں نے اہم فیصلہ کرلیا ۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنماؤں نے عمران خان کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔گزشتہ روز شاہ محمود قریشی سے جمعہ کو پارٹی کے سابق رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔رابطہ کاری مشن میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، سبطین خان سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا ن لیگ کے رہنماؤں اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق قیادت ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی کوشش کرے گی، سابق رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی سے معاملات کو حل اور درست کرنے کیلئے کردار ادا کرنےپرگفتگو کی۔ذرائع نے بتایاکہ سابق رہنماؤں نے اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ سے بھی ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔