ٹی ایل پی کے نام پر سیل کیے گئے نجی اسکول کو کھولنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
پشاور:
تحریک لبیک پاکستان کے نام پر نجی اسکول کو سیل کرنے کے خلاف اسکول انتظامیہ
پشاور ہائی کورٹ پہنچ گئی، عدالت نے اسکول کو ڈی سیل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، صوبائی حکومت اور دیگر متعلقہ فریقین سے 14 دن کے اندر جواب طلب کرلیا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار چارسدہ عمرزئی حاجی آباد میں ایک نجی اسکول کا پرنسپل ہے، درخواست گزار کے مطابق ان کے اسکول کو فریقین نے ٹی ایل پی سے تعلق کی بنیاد پر سیل کیا، درخواست گزار کے مطابق مذکورہ اسکول میں 1300 بچے زیر تعلیم ہیں، درخواست گزار وکیل کے مطابق اسکول کو بغیر کسی تحریری حکم کے بند کردیا گیا۔
عدالتی حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ اسکول کی بندش سے بچے تعلیم سے محروم ہوگئے، اسکول کی بندش آئین کے آرٹیکل دس اے کی خلاف ورزی ہے، اسکول کی بندش قانونی کی نگاہ میں غیر ضروری ہے، عدالت نے موجود ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس دیا وہ اسکول کی بندش کی روداد کی تصدیق کریں اور 14 دن کے اندر جواب جمع کرائیں۔
عدالت نے حکم دیا کہ فریقین اگلی پیشی تک اسکول کو واپس ڈی سیل کریں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسکول کی بندش درخواست گزار کے مطابق اسکول کو
پڑھیں:
ڈاکو میڈیسن کمپنی کی گاڑی سے 62لاکھ42ہزار روپے لوٹ کر فرار
پشاور میں ڈاکو میڈیسن کمپنی کی گاڑی سے 62 لاکھ 42 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔یہ واقعہ پشاور کے علاقے پہاڑی پورہ میں پیش آیا ۔پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو گاڑی سے 62 لاکھ 42 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ایک ملزم نے کمپنی کی گاڑی کے سامنے موٹر سائیکل کھڑی کر کے راستہ روکا، جبکہ اسی دوران دوسرے ملزم نے اسلحے کے زور پر گاڑی میں موجود کمپنی منیجر سے نقد رقم چھین لی۔واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق متاثرہ شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔