بجلی کمپنیاں نقصانات میں کمی اور ریکوری بڑھانے میں ناکام، جرمانے عائد
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
بجلی کمپنیاں نقصانات میں کمی اور ریکوری بڑھانے میں ناکام، جرمانے عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )بجلی کمپنیاں نقصانات میں کمی لانے اور ریکوری بڑھانے میں ناکام ہوگئیں جس پر نیپرا نے گیپکو، کیسکو اور فیسکوپر 10 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔نیپرا نے تینوں کمپنیوں کے خلاف فیصلے جاری کردئیے، نقصانات میں کمی لانے اور ریکوری بڑھانیمیں ناکامی پر گیپکو پر 5 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔الیکٹرک پولز کی ارتھنگ نہ کرنے پر گیپکو پر ستمبر 2024 سے یومیہ ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا
، نقصانات میں اضافے پر کوئٹہ الیکڑک سپلائی کمپنی پر 4 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔نیپرا نے کیسکو کو 15 روز کے اندر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا، نقصانات میں اضافے اور ریکوری کم ہونے پر فیصل آباد الیکڑک سپلائی کمپنی پر 1 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔نیپرا نے کہا کہ مالی سال 2023-24 میں کیسکو کے نقصانات میں 3.
، اس عرصے میں گیپکو کے نقصانات2.61 فیصد بڑھے، نقصانات میں اضافے سے خزانے پر 1 ارب 20 کروڑ روپے کا بوجھ پڑا۔اس عرصے میں فیسکو کے نقصانات میں 0.88 فیصد اضافہ ہوا، نقصانات بڑھنے سے خزانے پر4 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا، نیپرا نے کیسکو، گیپکو اور فیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کئے تھے۔تینوں کمپنیاں سماعت کے دوران نیپرا اتھارٹی کو مطمئن کرنے میں ناکام رہیں.
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفیلڈ مارشل عاصم منیر کا مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ، کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال فیلڈ مارشل عاصم منیر کا مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ، کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل: گرفتار پولیس اہلکار 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے افغان سمیت کسی بھی غیرملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں کیخلاف پرچے کا حکم جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس میں بڑی پیش رفت اسلام آباد ہائیکورٹ کا جھوٹے مقدمات بنانے میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف تحقیقات کا حکم کوہستان کرپشن اسکینڈل میں گرفتار ملزم کے گھر سے 115 تولے سونا برآمدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نقصانات میں کمی اور ریکوری میں ناکام
پڑھیں:
سرگودھا: کسٹمز کی کارروائیاں،11 کروڑ 90 لاکھ روپے کا سامان ضبط
—فائل فوٹوکسٹمز انفورسمنٹ سرگودھا نے کارروائیوں میں 11 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان ضبط کر لیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اعلامیے کے مطابق کارروائیوں میں 7 کروڑ 24 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 584 غیر ملکی موبائل فونز ضبط کیے گئے ہیں۔
ملزمان سے 67 لاکھ روپے مالیت کی ایک نان کسٹم پیڈ گاڑی بھی ضبط کر لی گئی ہے۔
اے ایس او میانوالی نے مختلف کاروائیوں میں غیر ملکی شیشہ، چھالیہ، نسوار اور سگریٹس ضبط کر لیں، قبضے میں لیے گئے اسمگل شدہ سامان کی مالیت 2 کروڑ 80 لاکھ روپے کے قریب ہے۔
اے ایس او فیصل آباد نے 1 کروڑ سے زائد مالیت کے اسمگل شدہ اخروٹوں کی کھیپ بھی ضبط کر لی۔
ضبط شدہ سامان تحویل میں لے کر کسٹمز ایکٹ 1969ء کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔