بجلی کمپنیاں نقصانات میں کمی لانے اور ریکوری بڑھانے میں ناکام ہوگئیں جس پر  نیپرا نے گیپکو، کیسکو اور فیسکوپر 10 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

نیپرا نے تینوں کمپنیوں کے خلاف فیصلے جاری کردئیے، نقصانات میں کمی لانے اور ریکوری بڑھانےمیں ناکامی پر گیپکو پر 5 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

الیکٹرک پولز کی ارتھنگ نہ کرنے پر گیپکو پر ستمبر 2024 سے یومیہ ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا، نقصانات میں اضافے پر کوئٹہ الیکڑک سپلائی کمپنی پر 4 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

نیپرا نے کیسکو کو 15 روز کے اندر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا، نقصانات میں اضافے اور ریکوری کم ہونے پر فیصل آباد الیکڑک سپلائی کمپنی پر 1 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

نیپرا نے کہا کہ مالی سال 2023-24 میں کیسکو کے نقصانات میں 3.

3 فیصد اضافہ ہوا نقصانات بڑھنے سے قومی خزانے کو 15  ارب 50  کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا، اس عرصے میں گیپکو کے نقصانات2.61 فیصد بڑھے، نقصانات میں اضافے سے خزانے پر 1 ارب 20 کروڑ روپے کا بوجھ پڑا۔

اس عرصے میں فیسکو کے نقصانات میں 0.88 فیصد اضافہ ہوا، نقصانات بڑھنے سے خزانے پر4  ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا، نیپرا نے کیسکو، گیپکو اور فیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کئے تھے۔

تینوں کمپنیاں سماعت کے دوران نیپرا اتھارٹی کو مطمئن کرنے میں ناکام رہیں.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کروڑ روپے جرمانہ عائد نقصانات میں اور ریکوری نیپرا نے

پڑھیں:

نیپرا کا فیصلہ کراچی صارفین کیخلاف نہیں حق میں ہے: پاور ڈویژن

—فائل فوٹو

نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف پر ریویو فیصلے کے معاملے پر  ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف کا ریویو فیصلہ کیا، بعض حلقے نیپرا فیصلے پر گمراہ کن تاثر پھیلا رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نیپرا کا فیصلہ کراچی صارفین کے خلاف نہیں حق میں ہے، کے الیکٹرک کو کارکردگی سرکاری اداروں سے بہتر بنانی چاہیے۔ آئیسکو، فیسکو، گیپکو جیسے ادارے ریکوری اور سروس میں آگے ہیں۔

پاور ڈویژن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیپرا ریویو کا فیصلہ انتظامی اصلاحات سے متعلق ہے، کے الیکٹرک نیشنل گرڈ سے 2000 میگاواٹ بجلی لے رہی ہے، نیشنل گرڈ سے بجلی کے الیکٹرک کے اپنے پلانٹس سے سستی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین کے لیے بھی فی یونٹ نرخ قومی سطح پر یکساں ہیں، اخراجات میں کمی صارفین کے لیے مثبت اقدام ثابت ہو گی، کراچی کے صارفین کو سبسڈی بدستور ملتی رہے گی۔

کےالیکٹرک ملٹی ایئر ٹیرف میں کٹوتی سے بجلی صارفین پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں: مونس علوی

مونس علوی نے کہا ہے کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف میں بڑے پیمانے پر تبدیلی اور کمی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سبسڈی کو کے الیکٹرک کے منافع کا حصہ بننے سے روکا گیا ہے، نیپرا ریویو سے غیرموصول واجبات بلوں میں شامل نہیں کیے جا سکیں گے، صرف تصدیق شدہ واجبات ہی شامل ہوں گے۔

پاور ڈویژن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیپرا کا فیصلہ صارفین کے مفاد میں مثبت اقدام ہے، کے الیکٹرک کے منافع کو جائز حد میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، اب کے الیکٹرک کا منافع ڈالر کے بجائے پاکستانی روپے سے منسلک ہوگا۔ منافع کی شرح 24 سے 30 فیصد سے کم کی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ آزاد کنسلٹنٹ نے کے الیکٹرک کے نقصانات اور خرچ کا انکشاف کیا، نیپرا نے نقصانات کی شرح کم کر کے عوامی مفاد کا تحفظ کیا، بند پاور پلانٹس کے اخراجات صارفین سے نہیں لیے جائیں گے، نیشنل گرڈ سے سستی بجلی ملنے سے فیول اخراجات کم ہوں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیپرا ریویو ریگولیٹری نظام کی مضبوطی کی سمت اہم قدم ہے، فیصلہ ٹیکس دہندگان پر بوجھ میں کمی کا باعث بنے گا، فیصلہ کے الیکٹرک اور سرکاری ڈسکوز میں توازن پیدا کرے گا، کراچی کو لوڈشیڈنگ کا کوئی خطرہ نہیں، نیشنل گرڈ میں وافر اور سستی بجلی دستیاب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نیپرا کا 3 سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں پر 14 کروڑ روپے جرمانہ عائد
  • نیب کی آٹھ کھرب چالیس ارب روپے کی ریکوری
  • کراچی ائیرپورٹ پر کسٹمز نے کروڑوں کی منشیات اسمگلنگ ناکام بنا دی
  • بجلی کمپنیاں نقصانات میں کمی اور ریکوری بڑھانے میں ناکام، جرمانے عائد
  • نیپرا کا ریکوری بڑھانے میں ناکامی پر 3بجلی کمپنیوں پر 10 کروڑ روپے جرمانہ
  • نیپرا کا فیصلہ کراچی صارفین کیخلاف نہیں حق میں ہے: پاور ڈویژن
  •  بجلی کی پیداوارکرنیوالوں کوبلوں میں ریلیف دینےپرپابندی عائد
  • ٹیرف سے متعلق نیپرا کے فیصلے کو دیکھ رہے ہیں: مونس علوی
  • کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست، نیپرا 6 نومبر کو سماعت کرے گا