یوتھ فٹبال ناروے کپ 2026 شروع، لیاری فٹبال اکیڈمی کو ویزے نہ مل سکے
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
دنیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ناروے کپ 2025 میں شرکت کے لیے لیاری فٹبال اکیڈمی کو ویزے جاری نہ ہو سکے۔
سندھ حکومت کی مالی اعانت کے باجود اکیڈمی تاخیر کے سبب شرکت سے قاصر رہی۔ ناروے کے سفارت خانہ نے اگلے سال ایونٹ میں شرکت کے لیے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرادی۔
ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں جاری ایونٹ میں پاکستان کی دو ٹیمیں اسٹریٹ چلڈرنز، اسلام آباد اور فیوچر پاکستان فٹبال کلب شریک ہیں۔
سندھ حکومت نے لیاری فٹبال اکیڈمی کو 1 کروڑ 84 لاکھ روپے کی مالی امداد دی ہے۔
اکیڈمی کی ٹیم اب ایشین پریمیئر انٹرنیشنل یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔
سنگاکپ یکم تا 8 نومبر میں سنگا پور میں کھیلا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پی ٹی آئی یوتھ ونگ کی راولپنڈی میں ریلی، 30 افراد کیخلاف مقدمہ درج
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے راولپنڈی میں عمران خان کی رہائی کیلیے ریلی نکالی گئی جس پر پولیس نے 30 رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انصاف یوتھ وونگ شمالی پنجاب کی ہدایت پر انصاف یوتھ وونگ ضلع راولپنڈی کی ٹیم نے صدر ملک تحلیل اور جنرل سیکرٹری انور عثمانی کی قیادت میں مری روڈ پر عمران خان رہا کرو ریلی نکالی۔
ریلی میں یوتھ وونگ شمالی پنجاب کے صدر راجہ ثاقب علی ، جنرل سیکرٹری شجاع عباسی اور ایڈوائزر حنیف عباسی کی شرکت نے شرکت کی۔
تحریک انصاف کی ریلی نکالنے پر 30 رہنمائوں و کارکنوں کیخلاف تھانہ کینٹ میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمہ متن میں کہا گیا ہے کہ شرپسند عناصر نے پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھا کر مری روڈ روڈ بند کی، راجہ ثاقب ، حنیف عباسی ،ملک تحلیل نے ساتھیوں کے ہمراہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی۔
پولیس نے مقدمہ اندراج کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی ہیں جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کی مدد سے بھی گرفتار کیا جائے گا۔