امریکا میں نجی ایئرلائن کی پرواز کے دوران اس وقت خطرناک صورت حال پیدا ہوگئی جب انجن کی سنگین خرابی کے باعث پائلٹ کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا، اور عملے نے ایمرجنسی صورت حال کی کال دے دی، تاہم پائلٹ کی حاضر دماغی نے تمام مسافروں کو بچا لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 25 جولائی کو اس وقت پیش آیا جب یونائیٹڈ ایئرلائنز کی میونخ جانے والی پرواز واشنگٹن ڈلس ایئرپورٹ سے روانہ ہوکر 5 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچ چکی تھی کہ طیارے کا ایک انجن اچانک فیل ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایئرانڈیا کے طیارے میں پھر خرابی، آخر وقت میں پرواز منسوخ کر دی گئی

عملے نے فوری طور پر ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے ایئر ٹریفک کنٹرولرز کے ساتھ قریبی رابطے میں رہ کر ہنگامی لینڈنگ کی تیاری کی۔

رپورٹ کے مطابق طیارہ 2 گھنٹے 38 منٹ تک فضا میں رہا اور واشنگٹن کے شمال مغربی علاقے میں گردش کرتا رہا تاکہ فضائی وزن کم کرنے کے لیے ایندھن محفوظ طریقے سے خارج کیا جا سکے۔

پرواز کے دوران پائلٹس نے 6 ہزار فٹ کی بلندی پر ایندھن خارج کرنے کی اجازت طلب کی، تاکہ لینڈنگ کے وقت طیارے کا وزن کم ہو۔ اس دوران کنٹرولرز نے طیارے کو دیگر فضائی ٹریفک سے محفوظ فاصلے پر رکھنے کی مکمل رہنمائی فراہم کی۔

ایندھن کے اخراج کے بعد پائلٹس نے رن وے پر لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ لینڈنگ کے بعد انجن کی خرابی کے باعث طیارہ خود سے حرکت نہیں کر سکا اور اسے وہاں سے ہٹایا گیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی زخمی یا جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: موسمی خرابی کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر، 2 پروازیں منسوخ، 39 تاخیر کا شکار

طیارہ پیر کے روز تک واشنگٹن ڈلس ایئرپورٹ پر ہی گراؤنڈ رہا، جب کہ اس تکنیکی خرابی کی مزید تحقیقات یونائیٹڈ ایئرلائنز اور متعلقہ ہوا بازی حکام کی جانب سے کی جا رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews امریکا پرواز طیارے میں فنی خرابی ہنگامی لینڈنگ وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا پرواز طیارے میں فنی خرابی ہنگامی لینڈنگ وی نیوز

پڑھیں:

ایران کے جزیرہ قشم میں ایک جنگی طیارہ گرنے کی اطلاعات

سوشل میڈیا ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نامعلوم طیارہ زمین پر گر رہا ہے جس میں آگ لگی ہوئی ہے۔ بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی ایئر ڈیفنس نے دشمن کا طیارہ مار گرایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے جزیرہ قشم میں ایک جنگی طیارہ گرنے کی ابتدائی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں، سوشل میڈیا ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نامعلوم طیارہ زمین پر گر رہا ہے جس میں آگ لگی ہوئی ہے۔ بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی ایئر ڈیفنس نے دشمن کا طیارہ مار گرایا ہے تاہم ابھی تک باقاعدہ تصدیق نہیں ہوئی۔ دوسری طرف ایران نے صوبہ کرمان میں امریکی ٹاماہاک کروز میزائل کو بھی مار گرایا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے جزیرہ قشم میں ایک جنگی طیارہ گرنے کی اطلاعات
  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا