جنگ بندی کی نہ رافیل طیارے گرے؛ مودی میں ہمت ہے تو ٹرمپ کو جھوٹا کہہ دیں؛ راہول گاندھی
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
بھارت میں اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے لوک سبھا میں اپنی دھواں دھار تقریر میں مودی اور ان کی حکومت کے بے سر وپا دعوؤں کے پرخچے اُڑا کر رکھ دیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے کہا کہ اگر آپ نے کوئی جنگ بندی نہیں کی اور پاک فضائیہ نے بھارت کے طیارے نہیں گرائے تو آپ لوک سبھا میں کھڑے ہو کر کہیں کہ ٹرمپ جھوٹ بول رہے ہیں۔
لوک سبھا میں وزیر اعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے راہول گاندھی نے مزید کہا کہ اگر آپ میں ہمت ہے تو ابھی لوک سبھا میں کھڑے ہوکر امریکی صدر کے بیان کی تردید کریں۔
راہول گاندھی نے مزید کہا کہ اگر مودی میں اندرا گاندھی جیسی جرات ہے تو وہ حقیقت بیان کریں اور قوم کو گمراہ کرنے کے بجائے جو جنگ میں ہوا ہے وہ سچ سچ بتائیں۔
خیال رہے کہ لوک سبھا کے اجلاس میں ارکان اسمبلی نے مودی سرکار کے نام نہاد ’’آپریشن سندور‘‘ کی قلعی کھول کر رکھ دی۔
اپوزیشن ارکان اسمبلی نے وزیر اعظم مودی کو پاکستان سے جنگ میں جانی اور مالی نقصان کو چھپانے، حقائق بتانے سے گریز کرنے، ناکام حکمت عملی، اور عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ متاثر کرنے پر آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر اس بات کو دہرایا ہے کہ انھوں نے پاک بھارت جنگ کو رکوایا۔
تاہم مودی سرکار نے ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ثالثی نہیں بلکہ ڈی جی ایم اوز کی میٹنگ میں جنگ بندی ہوئی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: راہول گاندھی نے لوک سبھا میں
پڑھیں:
بھارتی جنرل یا سیاسی ترجمان؟ عسکری وقار مودی سرکار کی سیاست کی نذر
مودی سرکار نے آپریشن سندور کی ہزیمت چھپانے کے لیے فوجی جرنیلوں کو پروپیگنڈا مشین بنا دیا، جہاں یہ فیصلہ کرنا مشکل ہوگیا ہے کہ بھارتی جنرل ہیں یا سیاسی ترجمان؟ بھارت میں عسکری وقار مودی سرکار کی سیاست کی نذر ہوچکا ہے۔
بھارتی جنرل اب سپاہی نہیں، مودی سرکار کے پروپیگنڈا ترجمان بن کر اسٹیج پر کھڑے ہیں۔ بھارتی فوج کا فوکس اب جنگ نہیں بلکہ آر ایس ایس اور بی جے پی کی جھوٹی کہانیوں کا دفاع ہے۔
بھارتی جنرل منوج کٹیار نے آپریشن سندور کی شکست چھپا کر جنگ بندی کو ’’اسٹریٹیجک تیاری‘‘ کا نام دے دیا ہے۔ جنرل کٹیار بھارتی فوج کی تیاری کے دعوے کرتے ہیں، جب کہ آپریشن سندور میں پاکستان نے بھارت کو بری طرح شکست دی ہے۔
https://cdn.jwplayer.com/players/8TJlCWz4-jBGrqoj9.html
جنرل کٹیار نے بھارت کی پسپائی کو کامیاب تیاری قرار دے کر عوام کو سیاسی فریب دینے کی کوشش ہے۔ بھارتی فوجی قیادت اب عسکری نہیں، مودی کا جھوٹاسیاسی بیانیہ دہرانے والی پروپیگنڈا مشین کا حصہ بن چکی ہے۔ آپریشن سندور کو ’’اسٹریٹیجک تیاری‘‘ کہنا دراصل بھارتی شکست پر پردہ ڈالنے کا سیاسی ہتھکنڈا ہے۔
بھارت میں منوج کٹیار جیسے افسران اب سپاہی نہیں لگتے بلکہ سیاسی وزیروں کے ترجمان دکھائی دیتے ہیں۔ آپریشن سندور کی ناکامی نے بھارت کی عسکری طاقت اور سفارتی ڈھونگ دونوں کا پردہ چاک کر دیا ہے۔